اپ ڈیٹس
  • 266.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 277.80 قیمت فروخت : 278.30
  • یورو قیمت خرید: 316.18 قیمت فروخت : 316.75
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 193.82 قیمت فروخت : 194.17
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 197.34 قیمت فروخت : 197.69
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.70 قیمت فروخت : 1.70
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.03 قیمت فروخت : 74.17
  • کویتی دینار قیمت خرید: 902.08 قیمت فروخت : 903.70
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 433500 دس گرام : 371656
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تعلیم

قائمہ کمیٹی کا پنجاب کے پرائیویٹ سکولوں میں 10 فیصد بچوں کو مفت تعلیم یقینی بنانے کا حکم

27 Jul 2026
27 Jul 2026

(لاہور نیوز) پنجاب اسمبلی کی قائمہ کمیٹی نے تمام پرائیویٹ سکولوں میں 10 فیصد بچوں کو مفت تعلیم یقینی بنانے کا حکم دے دیا۔

پنجاب کے تمام پرائیویٹ  سکولوں میں 10 فیصد بچے مفت تعلیم حاصل کریں گے، اس سلسلے میں قائمہ کمیٹی نے دس دن میں تمام پرائیویٹ سکولوں کو اپنے اداروں میں زیر تعلیم 10 فیصد بچوں کو مفت تعلیم کی فراہمی یقینی بنانے کا حکم دیا ہے۔

پنجاب اسمبلی کی قائمہ کمیٹی کے اجلاس میں قانون کے تحت نجی سکولوں میں 10 فیصد بچوں کو مفت تعلیم کی شرط پر عملدرآمد نہ ہونے کا معاملہ زیر بحث آیا، رکن کمیٹی نے تجویز کیا کہ اس حوالے سے سکولوں کے ڈیٹا پر انحصار نہ کیا جائے بلکہ محکمہ خود مستحق بچوں کو پرائیویٹ اسکولوں میں داخل کرائے، تاکہ تصدیق آسانی سے ہو سکے۔

چیئرمین کمیٹی نے حکم دیا کہ جو اسکول 10 روز میں 10 فیصد بچوں کو مفت تعلیم دینے کے فیصلے پر عملدرآمد نہ کریں تو ان کے لائسنس منسوخ کیے جائیں، اس موقع پر سیکریٹری سکول ایجوکیشن نے کمیٹی کو بتایا کہ 10 فیصد مفت تعلیم سے متعلق تمام نجی سکولوں کا ڈیٹا جمع کیا جائے گا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے