23 Jul 2026
(ویب ڈیسک) پانچویں اور آٹھویں جماعت کے بورڈ امتحانات میں شرکت کے خواہشمند طلبہ کی رجسٹریشن کیلئے ب فارم نمبر کا اندراج لازمی قرار دے دیا گیا۔
ذرائع کے مطابق جن طلبہ کی رجسٹریشن پہلے ب فارم نمبر کے بغیر کی گئی تھی، سسٹم نے ایسے تمام طلبہ کو غیر تصدیق شدہ قرار دے دیا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ متعلقہ سکولوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ ایسے طلبہ کے ریکارڈ میں فوری طور پر ب فارم نمبر درج کرکے ڈیٹا اپڈیٹ کیا جائے۔
حکام نے واضح کیا ہے کہ ریکارڈ اپڈیٹ نہ ہونے کی صورت میں طلبہ کی رجسٹریشن مکمل تصور نہیں کی جائے گی، اس حوالے سے اساتذہ، ہیڈ ٹیچرز اور رجسٹریشن انچارجز کو طلبہ کا ریکارڈ جلد از جلد مکمل کرنے کی ہدایت کر دی گئی۔
