23 Jul 2026
(ویب ڈیسک) پنجاب کے وزیرِ تعلیم رانا سکندر حیات نے استاد بن کر لاہور میں پڑھانے کا فیصلہ کر لیا۔
اس حوالے سے اپنے ایک بیان میں رانا سکندر حیات نے کہا ہے کہ لاہور میں ستمبر کے پہلے ہفتے سے کلاسز میں پڑھانا شروع کروں گا، انگلش اور کیمسٹری پسندیدہ مضمون ہیں، انہی مضامین سے شروع کروں گا۔
ان کا کہنا ہے کہ پرائمری سکولوں میں انگلش اور ہائی سکولوں میں کیمسٹری سے آغاز کروں گا، انگلش اور کیمسٹری کے علاوہ دیگر مضامین کی بھی تدریس کروں گا۔
وزیرِ تعلیم پنجاب نے کہا ہے کہ ہر ہفتے کسی ایک سکول میں بغیر پیشگی اطلاع پڑھانے جاؤں گا۔ رانا سکندر حیات کا کہنا ہے کہ اساتذہ کی عزت کرتا ہوں اور استاد بن کر فخرمحسوس کروں گا۔
انہوں نے یہ بھی کہا ہے کہ اس اقدام سے تعلیمی معیار کو جانچ کر تدریسی کمزوریاں دور کرنے میں مدد ملے گی۔
