اپ ڈیٹس
  • 251.00 انڈے فی درجن
  • 348.00 زندہ مرغی
  • 504.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 277.90 قیمت فروخت : 278.40
  • یورو قیمت خرید: 317.18 قیمت فروخت : 317.75
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 373.43 قیمت فروخت : 374.11
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 197.39 قیمت فروخت : 197.75
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 433500 دس گرام : 371656
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تعلیم

وزیر تعلیم کی زیر صدارت دانش سکولز اتھارٹی کے بورڈ آف گورنرز کا اجلاس،اہم فیصلے

21 Jul 2026
21 Jul 2026

(لاہور نیوز) وزیر تعلیم رانا سکندر حیات کی زیر صدارت دانش سکولز اتھارٹی کے بورڈ آف گورنرز کا اجلاس ہوا، جس میں دانش سکولز کے حوالے سے اہم فیصلے کیے گئے۔

اجلاس میں وزیر تعلیم نے میٹرک امتحانات میں نمایاں پوزیشن حاصل کرنے والی دانش سکولز کی دو طالبات کو بھی شریک کیا اور مختلف مشاورتی امور میں ان کی آراء حاصل کیں۔

اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ دانش سکولز میں بلوچستان کے بچوں کے لیے کوٹہ بڑھایا جائے گا، جبکہ وزیر اعظم کی ہدایت پر بنگلہ دیش کے طلباء کے لیے بھی خصوصی کوٹہ مختص کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ وزیر تعلیم کے مطابق بنگلہ دیش سے طلباء آئندہ سال دانش سکولز میں تعلیم حاصل کرنے کے لیے آئیں گے۔

اجلاس کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ دانش سکول پراجیکٹ کے تحت خصوصی کوٹے پر دیگر صوبوں کے تقریباً 1100 بچے زیر تعلیم ہیں، جبکہ بیکن ہاؤس یونیورسٹی میں دانش سکولز کے 110 طلبہ مکمل سکالرشپ پر تعلیم حاصل کر رہے ہیں۔

بریفنگ میں بتایا گیا کہ دانش سکولز میں ششم سے نہم جماعت تک کے طلبہ کے لیے مصنوعی ذہانت (اے آئی) پر مبنی نصاب متعارف کرایا گیا ہے۔

وزیر تعلیم نے ہدایت کی کہ دانش سکولز کے طلبہ کے لیے گلوبل سکالرشپ کا مؤثر میکنزم تیار کیا جائے۔ انہوں نے میانوالی، ڈیرہ غازی خان، فاضل پور، عارف والا اور پھولنگر میں زیر تعمیر دانش سکولز کو جلد مکمل کرنے کی ہدایت بھی کی۔

وزیر تعلیم نے کہا کہ دانش سکول پراجیکٹ کا دائرہ کار مزید بڑھانے کے لیے مختلف تجاویز زیر غور ہیں تاکہ زیادہ سے زیادہ طلباء کو معیاری تعلیم کے مواقع فراہم کیے جا سکیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے