21 Jul 2026
(لاہور نیوز) فیڈرل بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن (ایف بی آئی ایس ای) میں نویں جماعت سیشن 2026-28 کی آن لائن رجسٹریشن جمع کرانے کا آج آخری روز ہے۔
بورڈ حکام کے مطابق رجسٹریشن پورٹل ڈبل فیس کے ساتھ کھولا گیا ہے، جبکہ تمام الحاق شدہ تعلیمی اداروں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ آج ہی طلبہ کی رجسٹریشن ریٹرن اور آن لائن اندراج کا عمل مکمل کریں۔
ایف بی آئی ایس ای کے مطابق رجسٹریشن فیس کا چالان 18 اگست 2026 تک جمع کرایا جا سکے گا۔ تمام متعلقہ ادارے مقررہ وقت میں طلبہ کا اندراج مکمل کرنے کے پابند ہیں۔
بورڈ حکام نے واضح کیا ہے کہ جو طلبہ آن لائن پورٹل کے ذریعے رجسٹریشن مکمل نہیں کریں گے، وہ بورڈ رجسٹریشن سے محروم رہ سکتے ہیں، تعلیمی اداروں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ آخری تاریخ کا انتظار کیے بغیر رجسٹریشن کا عمل مکمل کریں۔
