اپ ڈیٹس
  • 249.00 انڈے فی درجن
  • 353.00 زندہ مرغی
  • 512.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 41.03 قیمت فروخت : 41.10
  • یورو قیمت خرید: 317.92 قیمت فروخت : 318.49
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 194.32 قیمت فروخت : 194.67
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 433500 دس گرام : 371656
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تعلیم

ڈی جی آئی ایس پی آر کی سمر کیمپ کے طلبہ کے ساتھ خصوصی نشست

19 Jul 2026
19 Jul 2026

(لاہور نیوز) ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چودھری نے سمر کیمپ 2026 میں شریک طلبہ کے ساتھ خصوصی نشست کی، جس میں قومی سلامتی، دہشت گردی اور ملک کو درپیش چیلنجز پر تفصیلی روشنی ڈالی۔

آئی ایس پی آر کے سمر کیمپ 2026 میں پاکستان بھر کے 18 سے زائد شہروں سے نویں سے بارہویں جماعت کے 4 ہزار سے زائد طلبہ و طالبات شریک ہیں۔

سمر کیمپ میں شریک طلبا و طالبات کا کہنا تھا کہ انہیں پاکستان کو درپیش داخلی و بیرونی سکیورٹی چیلنجز سے متعلق مؤثر آگہی حاصل ہوئی،  بلوچستان میں بھارتی پراکسی فتنہ الہندوستان اور فتنہ الخوارج کی دہشت گردی کے ناپاک کردار سے بھی آگاہ کیا گیا۔

طلبا و طالبات نے اس بات پر زور دیا کہ موجودہ دور میں غلط معلومات اور پروپیگنڈا تیزی سے پھیل رہا ہے، جس کے حوالے سے آگاہی بے حد ضروری ہے۔

طلبہ نے اس عزم کا اظہار بھی کیا کہ دہشت گردی کے خلاف پوری قوم پاک افواج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق سمر کیمپ کا انعقاد نوجوانوں میں قومی شعور بیدار کرنے اور ان کی صلاحیتوں کو نکھارنے کی جانب ایک اہم پیش رفت ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے