اپ ڈیٹس
  • 245.00 انڈے فی درجن
  • 338.00 زندہ مرغی
  • 490.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 41.00 قیمت فروخت : 41.08
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 277.85 قیمت فروخت : 278.35
  • یورو قیمت خرید: 317.83 قیمت فروخت : 318.40
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 374.15 قیمت فروخت : 374.82
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 194.00 قیمت فروخت : 194.35
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 197.95 قیمت فروخت : 198.30
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.71 قیمت فروخت : 1.71
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.00 قیمت فروخت : 74.13
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 75.65 قیمت فروخت : 75.79
  • کویتی دینار قیمت خرید: 902.99 قیمت فروخت : 904.61
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 433500 دس گرام : 371656
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تعلیم

سرکاری سکولوں میں بائیو میٹرک حاضری کا نظام نافذ کرنے کا فیصلہ

18 Jul 2026
18 Jul 2026

(لاہور نیوز) محکمہ سکول ایجوکیشن پنجاب نے صوبے کے تمام سرکاری سکولوں میں سکیورٹی اور نگرانی کے نظام کو مزید مؤثر بنانے کیلئے سی سی ٹی وی کیمرے اور بائیو میٹرک حاضری کا نظام نافذ کرنے کا فیصلہ کر لیا۔

محکمہ سکول ایجوکیشن کی جانب سے تمام ضلعی ایجوکیشن اتھارٹیز کو ہدایات جاری کر دی گئی ہیں کہ صوبے کے تقریباً 38 ہزار سرکاری سکولوں میں ایک ماہ کے اندر سی سی ٹی وی کیمرے اور بائیو میٹرک سسٹم نصب کئے جائیں۔

ذرائع کے مطابق ضلعی ایجوکیشن اتھارٹیز  نے تمام سکول سربراہان کو اپنے نان سیلری بجٹ سے سی سی ٹی وی کیمرے اور بائیو میٹرک حاضری کا نظام نصب کرنے کی ہدایات جاری کر دی ہیں، تنصیب کے تمام اخراجات بھی نان سیلری بجٹ سے پورے کئے جائیں گے۔

محکمہ سکول ایجوکیشن نے واضح کیا ہے کہ سکولوں میں نصب کئے جانے والے سی سی ٹی وی کیمروں کے ذریعے اساتذہ کی حاضری اور مجموعی نظم و ضبط کی مؤثر نگرانی کی جائے گی، جبکہ بائیو میٹرک سسٹم کے ذریعے تدریسی عملے کی حاضری کو مزید شفاف بنایا جائے گا۔

محکمہ نے تمام ضلعی ایجوکیشن اتھارٹیز کو مقررہ مدت کے اندر منصوبے پر عملدرآمد یقینی بنانے اور پیش رفت سے متعلق رپورٹ بھی جمع کرانے کی ہدایت جاری کر دی ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے