اپ ڈیٹس
  • 257.00 انڈے فی درجن
  • 353.00 زندہ مرغی
  • 512.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 41.05 قیمت فروخت : 41.12
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 277.75 قیمت فروخت : 278.25
  • یورو قیمت خرید: 317.53 قیمت فروخت : 318.10
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 371.97 قیمت فروخت : 372.64
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 194.49 قیمت فروخت : 195.29
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 197.53 قیمت فروخت : 197.89
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.02 قیمت فروخت : 74.15
  • کویتی دینار قیمت خرید: 902.68 قیمت فروخت : 904.31
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 433500 دس گرام : 371656
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

بھکاریوں کی بحالی اور باعزت روزگار کیلئے پائلٹ پراجیکٹ شروع کرنے کا فیصلہ

27 Jul 2026
27 Jul 2026

(لاہور نیوز) لاہور ٹریفک پولیس نے بھکاریوں کی بحالی، ری ہیبلیٹیشن اور باعزت روزگار کی فراہمی کیلئے ایک اہم پائلٹ پراجیکٹ شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

سی ٹی او لاہور سید عبدالرحیم شیرازی کی زیرِ قیادت اس سلسلے میں پنجاب سمال انڈسٹریز کارپوریشن کے منیجنگ ڈائریکٹر مبین الٰہیٰ اور الخدمت فاؤنڈیشن کے پروجیکٹ ڈائریکٹر محمد صنان سے ملاقات ہوئی، جس میں مستحق افراد کو پیشہ ورانہ تربیت، روزگار اور چھوٹے کاروبار کی سہولت فراہم کرنے پر اتفاق کیا گیا۔

منصوبے کے تحت الخدمت فاؤنڈیشن ابتدائی مرحلے میں 10 مستحق مرد و خواتین بھکاری خاندانوں کی نشاندہی کرے گی، جبکہ پنجاب سمال انڈسٹریز کارپوریشن منتخب افراد کو کاروبار کے آغاز کیلئے پانچ، پانچ لاکھ روپے کے آسان قرض فراہم کرے گی۔

اجلاس میں بھکاری بچوں کی تعلیم و تربیت کیلئے لاہور میں قائم جھونپڑیوں میں "جھونپڑی سکولز" کے قیام پر بھی اتفاق کیا گیا، اس کے علاوہ مستحق اور انتہائی مجبور افراد کو فلاحی اداروں کے تعاون سے مختلف ہنر، بیوٹی کورسز، سلائی کڑھائی اور دیگر فنی تربیت فراہم کی جائے گی تاکہ وہ باعزت روزگار حاصل کر سکیں۔

سی ٹی او لاہور سید عبدالرحیم شیرازی کا کہنا تھا کہ گداگروں کی میپنگ، تحقیق اور پروفائلنگ کے ذریعے ان کے ہینڈلرز تک بھی پہنچا جائے گا، اس منصوبے کا مقصد مستحق افراد کو بھیک مانگنے سے نکال کر خودمختار اور باوقار زندگی کی طرف لانا ہے۔

اس موقع پر ایم ڈی پنجاب سمال انڈسٹریز مبین الٰہیٰ نے کہا کہ یہ اقدام پیشہ ورانہ گداگری کے خاتمے اور معاشرتی بحالی میں اہم کردار ادا کرے گا۔

سی ٹی او لاہور  نے مزید کہا کہ شہر میں روز بروز بڑھتی گداگروں کی تعداد کو روکنے کیلئے مؤثر اور پائیدار اقدامات ناگزیر ہیں، لاہور ٹریفک پولیس نے رواں سال 3 ہزار 500 سے زائد گداگروں کے خلاف کارروائیاں کی ہیں، تاہم اب ان کی بحالی اور فلاح پر بھی توجہ دینا وقت کی اہم ضرورت ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے