اپ ڈیٹس
  • 257.00 انڈے فی درجن
  • 353.00 زندہ مرغی
  • 512.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 41.05 قیمت فروخت : 41.12
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 277.75 قیمت فروخت : 278.25
  • یورو قیمت خرید: 317.53 قیمت فروخت : 318.10
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 371.97 قیمت فروخت : 372.64
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 194.49 قیمت فروخت : 195.29
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 197.53 قیمت فروخت : 197.89
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.02 قیمت فروخت : 74.15
  • کویتی دینار قیمت خرید: 902.68 قیمت فروخت : 904.31
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 433500 دس گرام : 371656
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

بارش سے ریلوے پل کو نقصان، لاہور سے فیصل آباد ٹرین سروس معطل

27 Jul 2026
27 Jul 2026

(لاہور نیوز) قلعہ ستار شاہ کے قریب شدید بارشوں کے باعث نالے میں طغیانی آنے سے ریلوے پل کو شدید نقصان پہنچا ہے، جس کے باعث لاہور اور فیصل آباد کے درمیان ٹرین سروس عارضی طور پر معطل کر دی گئی۔

ریلوے حکام کے مطابق نالے میں آنے والے شدید ریلے سے پل کا انفراسٹرکچر بہہ گیا، جس کے بعد ٹرینوں کی آمد و رفت کو حفاظتی اقدامات کے تحت روک دیا گیا۔

ڈویژنل ٹرانسپورٹ آفیسر ریلوے لاہور ڈویژن کے مطابق قراقرم ایکسپریس اور شالیمار ایکسپریس کو لاہور سے فیصل آباد کے بجائے براستہ رائیونڈ، ساہیوال اور خانیوال چلایا جائے گا، لاہور سے کراچی جانے والی قراقرم ایکسپریس (42-ڈاؤن) اپنے مقررہ وقت سہ پہر 3 بجے براستہ ساہیوال روانہ ہو گی، جبکہ فیصل آباد کے مسافروں کو ملت ایکسپریس میں ایڈجسٹ کیا جائے گا۔

اسی طرح کراچی سے لاہور آنے والی شالیمار ایکسپریس بھی آج براستہ ساہیوال لاہور پہنچے گی، جبکہ لاہور اور سرگودھا کے درمیان چلنے والی میانوالی ایکسپریس کو براستہ وزیرآباد اور لالہ موسیٰ چلایا جائے گا۔

ریلوے حکام  نے بتایا کہ لاہور اور فیصل آباد کے درمیان چلنے والی بدر ایکسپریس اور غوری ایکسپریس کو منسوخ کر دیا گیا ہے، ان ٹرینوں کے مسافر اپنے قریبی ریزرویشن آفس یا لاہور ریزرویشن آفس سے ٹکٹ کی مکمل رقم واپس حاصل کر سکتے ہیں۔

ادھر کراچی ایکسپریس بھی اپنے مقررہ وقت شام 6 بجے کے بجائے 45 منٹ تاخیر سے شام 6 بجکر 45 منٹ پر لاہور سے روانہ ہو گی۔

ریلوے حکام کا کہنا ہے کہ حالیہ شدید بارشوں کے باعث لاہور اور فیصل آباد سے کراچی، کوئٹہ، راولپنڈی اور دیگر شہروں کیلئے چلنے والی متعدد ٹرینوں کا شیڈول متاثر ہوا ہے، جبکہ متاثرہ ریلوے پل کی بحالی کیلئے کام جاری ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے