اپ ڈیٹس
  • 266.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 277.80 قیمت فروخت : 278.30
  • یورو قیمت خرید: 316.18 قیمت فروخت : 316.75
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 193.82 قیمت فروخت : 194.17
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 197.34 قیمت فروخت : 197.69
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.70 قیمت فروخت : 1.70
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.03 قیمت فروخت : 74.17
  • کویتی دینار قیمت خرید: 902.08 قیمت فروخت : 903.70
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 433500 دس گرام : 371656
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
پنجاب گورنمنٹ

پنجاب بھر میں دفعہ 144 نافذ، محکمہ داخلہ نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا

27 Jul 2026
27 Jul 2026

(لاہور نیوز) پنجاب بھر میں دفعہ 144 نافذ ہو گئی جس کے بعد محکمہ داخلہ نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔

جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق ڈیموں، دریاؤں، نہروں، تالابوں اور جھیلوں میں ہر قسم کی تیراکی، ڈیموں، دریاؤں، نہروں، تالابوں، جھیلوں اور ڈسٹری بیوٹریز میں بلااجازت کشتی رانی اور گلیوں، سڑکوں، کھلی جگہوں یا عوامی مقامات پر بارش کے جمع شدہ پانی میں نہانے پر دفعہ 144 نافذ ہو گی۔

علاوہ ازیں دفعہ 144 کے تحت تمام مذکورہ سرگرمیوں پر 60 روز کیلئے پابندی عائد کی گئی ہے، پابندیاں موجودہ موسمی حالات کے تناظر میں قیمتی انسانی جانوں کے تحفظ کیلئے عائد کی گئیں ہیں۔

ترجمان محکمہ داخلہ پنجاب نے بتایا کہ شدید بارشوں کے دوران اس پانی میں نہانے سے بچوں اور نوجوان کو شدید خطرات لاحق ہو سکتے ہیں، پنجاب بھر کے ڈیموں، دریاؤں، نہروں، تالابوں اور جھیلوں میں ان دنوں پانی کی سطح بلند ہے، ایسی صورتحال میں تیراکی اور کشتی رانی انسانی زندگی کیلئے انتہائی خطرناک ہے۔

انہوں نے بتایا کہ سیکرٹری داخلہ پنجاب نے پابندیاں ضابطہ فوجداری 1898 کے سیکشن 144 کے تحت لگائیں ہیں، انتظامیہ اور قانون نافذ کرنے والے ادارے حکم نامے پر عملدرآمد یقینی بنائیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے