26 Jul 2026
(ویب ڈیسک) صوبائی دارالحکومت لاہور کی اورنج ٹرین، سپیڈو اور میٹرو بسوں میں ٹوکن اور کارڈ سسٹم ختم کردیا گیا۔
رپورٹ کے مطابق ماس ٹرانزٹ اتھارٹی کے انچارج نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ پرانے کارڈز میں موجود بیلنس واپس نہیں کیا جائے گا، مسافر ٹی کیش کارڈ، موبائل ایپ اور اے ٹی ایم کارڈ ٹرانسپورٹ کے لیے استعمال کر سکیں گے۔
انہوں نے بتایا کہ پرانے کارڈ واپس کر کے صرف 130 روپے سکیورٹی کی رقم ملے گی، تمام مسافر اپنا پرانا کارڈ متعلقہ سٹیشن پر جمع کروائیں۔
دوسری جانب مسافروں نے شکوہ کیا ہے کہ ماس ٹرانزٹ اتھارٹی کی جانب سے کارڈ ختم کرنے کے باوجود انہیں ری چارج کیا جا رہا ہے جبکہ کارڈ ختم کرنے کے لیے کوئی اطلاع نہیں دی گئی۔
