اپ ڈیٹس
  • 257.00 انڈے فی درجن
  • 353.00 زندہ مرغی
  • 512.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 41.05 قیمت فروخت : 41.12
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 277.75 قیمت فروخت : 278.25
  • یورو قیمت خرید: 317.53 قیمت فروخت : 318.10
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 371.97 قیمت فروخت : 372.64
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 194.49 قیمت فروخت : 195.29
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 197.53 قیمت فروخت : 197.89
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.02 قیمت فروخت : 74.15
  • کویتی دینار قیمت خرید: 902.68 قیمت فروخت : 904.31
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 433500 دس گرام : 371656
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
پنجاب گورنمنٹ

حمزہ شہباز کو وفاق میں اہم ذمہ داری تفویض، وزیراعظم ہاؤس میں دفتر الاٹ

25 Jul 2026
25 Jul 2026

(لاہورنیوز) ذرائع کے مطابق پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما اور رکن قومی اسمبلی حمزہ شہباز کو وفاق میں اہم ذمہ داری سونپ دی گئی جبکہ انہیں وزیراعظم ہاؤس میں دفتر بھی الاٹ کر دیا گیا ہے۔

 

ذرائع کا کہنا ہے کہ حمزہ شہباز وفاق میں مسلم لیگ (ن) کے سیاسی معاملات کی نگرانی کریں گے، اسلام آباد پہنچنے کے بعد انہوں نے وفاقی وزراء اویس لغاری، عطا تارڑ اور علی پرویز ملک سے ملاقاتیں بھی کیں۔

ذرائع کے مطابق حمزہ شہباز کو وفاقی سطح پر ذمہ داریاں دینے کا فیصلہ حالیہ مری اجلاس میں کیا گیا تھا، جس میں وزیراعظم شہباز شریف، مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف، نائب وزیراعظم اسحاق ڈار اور وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے شرکت کی۔

ذرائع نے مزید بتایا کہ حمزہ شہباز وزیراعظم ہاؤس میں چھٹی منزل پر قائم اپنے دفتر سے امور انجام دیں گے اور مسلم لیگ (ن) سے تعلق رکھنے والے ارکان اسمبلی سے بھی ملاقاتیں کریں گے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے