26 Jul 2026
(لاہور نیوز) امریکی اعلیٰ سطحی وفد نے گورنر ہاؤس لاہور کا دورہ کیا، اس موقع پر گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر نے امریکی وفد کا پرتپاک استقبال کیا۔
گورنر پنجاب اور امریکی وفد کے درمیان پاک۔امریکہ تعلقات اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلۂ خیال کیا گیا، ملاقات میں پاکستان اور امریکہ کے تعلقات کی مثبت پیش رفت پر اطمینان کا اظہار کیا گیا۔
گورنر پنجاب نے امریکی وفد کے اعزاز میں عشائیہ دیا۔ سردار سلیم حیدر نے کہا کہ پاکستان اور امریکہ کے درمیان دوطرفہ روابط مزید مضبوط بنانے کی ضرورت ہے، اعلیٰ سطحی دورے باہمی مفاہمت، ثقافتی تبادلوں اور دوطرفہ تعاون کے فروغ کا مؤثر ذریعہ ہیں۔
کانگریس مین مائیکل بامگارٹنر نے کہا کہ امریکہ، ایران امن عمل میں پاکستان کے تعمیری کردار کو سراہتے ہیں، پاکستان اور امریکہ کے تعلقات مزید مضبوط اور بہتر ہونے کی امید رکھتے ہیں۔
