اپ ڈیٹس
  • 257.00 انڈے فی درجن
  • 353.00 زندہ مرغی
  • 512.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 41.05 قیمت فروخت : 41.12
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 277.75 قیمت فروخت : 278.25
  • یورو قیمت خرید: 317.53 قیمت فروخت : 318.10
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 371.97 قیمت فروخت : 372.64
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 194.49 قیمت فروخت : 195.29
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 197.53 قیمت فروخت : 197.89
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.02 قیمت فروخت : 74.15
  • کویتی دینار قیمت خرید: 902.68 قیمت فروخت : 904.31
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 433500 دس گرام : 371656
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
پنجاب گورنمنٹ

مون سون بارشیں: پنجاب بھر میں واسا ہائی الرٹ، جدید مشینری، اے آئی مانیٹرنگ اور ریلیف کیمپ فعال

26 Jul 2026
26 Jul 2026

(لاہور نیوز) پنجاب حکومت نے کہا ہے کہ صوبے بھر میں مون سون بارشوں کا سلسلہ جاری ہے اور وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کی ہدایت پر تمام واسا ڈسٹرکٹس میں جدید ترین مشینری کے ساتھ نکاسی آب کا آپریشن بلا تعطل جاری ہے۔

حکومتی اعلامیے کے مطابق ایک ہزار سے زائد مشینیں اور ہزاروں واسا ورکرز فیلڈ میں موجود ہیں اور بارشی پانی کی نکاسی کے لیے مسلسل کام کر رہے ہیں۔ بارشی پانی جمع ہونے کے عمل کی نگرانی کے لیے 300 جدید کیمروں کے ذریعے ڈیجیٹل مانیٹرنگ کی جا رہی ہے، جسے پنجاب سیف سٹی اتھارٹی سے منسلک کیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ اے آئی بیسڈ سسٹم کے ذریعے کھڑے بارشی پانی کی نشاندہی بھی کی جا رہی ہے، جبکہ لاہور سمیت دیگر شہروں کے انڈر پاسز میں جمع ہونے والے بارشی پانی کی 24 گھنٹے ڈیجیٹل نگرانی کا انتظام کیا گیا ہے۔

اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ سیکڑوں گھنٹوں پر محیط مون سون کے دوران واسا ٹیمیں ہر لمحہ عوام کی خدمت میں مصروف ہیں۔ مون سون سے قبل 400 کلومیٹر سیوریج لائن، 700 کلومیٹر سے زائد ڈرینز اور سوا دو لاکھ مین ہولز کی صفائی مکمل کی گئی، جس کے مثبت نتائج سامنے آنا شروع ہو گئے ہیں۔

پنجاب حکومت کے مطابق نئے واسا ڈسٹرکٹس کو ڈی واٹرنگ سیٹس، سکر مشینیں، سیور جیٹنگ مشینیں، ویل ایکسکیویٹر، سیوریج ڈی سلٹنگ مشینیں، واٹر باؤزرز اور کرینیں فراہم کی گئی ہیں تاکہ نکاسی آب کے عمل کو مزید مؤثر بنایا جا سکے۔ علاوہ ازیں، 134 رین گیجز کے ذریعے بارشوں کا ڈیٹا تیار کرکے سنٹرلائزڈ ڈیش بورڈ پر مسلسل مانیٹر کیا جا رہا ہے، جبکہ واسا ورکرز ڈی واٹرنگ سیٹس، سکر مشینوں اور دیگر آلات کے ساتھ ہر وقت فیلڈ آپریشن کے لیے موجود ہیں۔

اعلامیے کے مطابق وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کی ہدایت پر صوبے کے ہر شہر میں مون سون ایمرجنسی ریلیف کیمپ بھی قائم کر دیے گئے ہیں۔ لاہور، اٹک، چکوال، مری، تونسہ، ڈی جی خان، راجن پور، گوجرانوالہ اور گجرات میں واسا ٹیمیں بارشی پانی کے نکاس کے لیے متحرک ہیں، جبکہ نارووال، بھکر، لیہ، ٹوبہ ٹیک سنگھ، اوکاڑہ، سرگودھا، ننکانہ صاحب، سیالکوٹ اور فیصل آباد میں بھی نکاسی آب کا کام جاری ہے۔

اسی طرح ساہیوال، خوشاب، چنیوٹ، لودھراں، بہاولنگر، خانیوال، راولپنڈی، شیخوپورہ، جھنگ، پاکپتن، حافظ آباد اور رحیم یار خان میں بھی واسا کی ٹیمیں بارشی پانی کی نکاسی کے لیے مصروف عمل ہیں۔ پنجاب حکومت کا کہنا ہے کہ مختلف اضلاع سے نکاسی آب کے اقدامات پر عوام کی جانب سے مثبت فیڈبیک موصول ہو رہا ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے