22 Sep 2026
(لاہور نیوز) پولٹری مصنوعات کی قیمتوں میں معمولی کمی و بیشی ریکارڈ کی گئی ہے۔
برائلر گوشت کی قیمت میں 7 روپے کمی کے بعد سرکاری نرخ 432 روپے فی کلو مقرر کر دیا گیا، شہریوں کو صافی گوشت 480 روپے فی کلو تک فروخت کیا جا رہا ہے، جبکہ زندہ برائلر کی قیمت میں بھی 5 روپے کمی ہوئی ہے۔
فارم گیٹ پر زندہ برائلر کا نرخ 270 روپے فی کلو مقرر کیا گیا ہے، جبکہ ہول سیل مارکیٹ میں زندہ برائلر 284 روپے فی کلو کے حساب سے دستیاب ہے، پرچون بازار میں زندہ برائلر کی قیمت 299 روپے فی کلو مقرر کی گئی ہے۔
دوسری جانب انڈوں کی قیمت میں 2 روپے فی درجن اضافہ ہوا ہے، جس کے بعد انڈوں کا سرکاری نرخ 257 روپے فی درجن مقرر کیا گیا ہے، ہول سیل مارکیٹ میں انڈوں کی پیٹی 7 ہزار 590 روپے میں مقرر کی گئی ہے۔
