اپ ڈیٹس
  • 257.00 انڈے فی درجن
  • 353.00 زندہ مرغی
  • 512.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 41.05 قیمت فروخت : 41.12
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 277.75 قیمت فروخت : 278.25
  • یورو قیمت خرید: 317.53 قیمت فروخت : 318.10
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 371.97 قیمت فروخت : 372.64
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 194.49 قیمت فروخت : 195.29
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 197.53 قیمت فروخت : 197.89
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.02 قیمت فروخت : 74.15
  • کویتی دینار قیمت خرید: 902.68 قیمت فروخت : 904.31
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 433500 دس گرام : 371656
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
صحت

آوارہ کتے کے کاٹنے سے میو ہسپتال میں 4 سالہ بچہ جاں بحق

23 Jul 2026
23 Jul 2026

(ویب ڈیسک) آوارہ کتے کے کاٹنے کے واقعے میں زخمی ہونے والا چار سالہ بچہ محمد یاسین میو ہسپتال میں دم توڑ گیا۔

ذرائع کے مطابق بچے کو آوارہ کتے نے تقریباً ایک ماہ قبل کاٹا تھا۔ اہل خانہ کے مطابق بچے کو بروقت ویکسی نیشن بھی کروائی گئی تھی، تاہم ریبیز کے باعث اس کی حالت تشویشناک ہو گئی۔

ڈاکٹرز کے مطابق بچے کو انتہائی نگہداشت میں رکھا گیا اور حالت بگڑنے پر وینٹی لیٹر پر منتقل کیا گیا، لیکن وہ جانبر نہ ہو سکا۔

میو ہسپتال ذرائع کا کہنا ہے کہ چند روز کے دوران ریبیز کے باعث ہسپتال میں یہ دوسری ہلاکت رپورٹ ہوئی ہے۔

واقعہ کے بعد شہریوں نے آوارہ کتوں کی روک تھام اور بروقت اقدامات یقینی بنانے کا مطالبہ کیا ہے تاکہ ایسے افسوسناک واقعات سے بچا جا سکے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے