اپ ڈیٹس
  • 249.00 انڈے فی درجن
  • 353.00 زندہ مرغی
  • 512.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 41.03 قیمت فروخت : 41.10
  • یورو قیمت خرید: 317.92 قیمت فروخت : 318.49
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 194.32 قیمت فروخت : 194.67
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 433500 دس گرام : 371656
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
صحت

ہارٹ اٹیک جیسے جان لیوا مرض کا خطرہ بڑھانے والی اہم وجہ دریافت

20 Jul 2026
20 Jul 2026

(ویب ڈیسک)ہارٹ اٹیک کا سامنا کسی فرد کو اس وقت ہوتا ہے جب دل کی جانب خون کا بہاؤ بہت زیادہ گھٹ جائے یا بلاک ہوجائے۔

عموماً شریانوں میں چکنائی، کولیسٹرول اور دیگر مواد کا اجتماع دل تک خون کے بہاؤ میں کمی کا باعث بنتا ہے۔کولیسٹرول کے اجتماع کو plaque کہا جاتا ہے اور کئی بار اس کے باعث بلڈ کلاٹ کا سامنا ہوتا ہے اور خون کی روانی متاثر ہوتی ہے۔

اب دریافت ہوا ہے کہ موجودہ عہد میں بیشتر افراد کی پسندیدہ غذائی انتخاب ہارٹ اٹیک کے ایک چوتھائی کیسز اور موت کا باعث بنتا ہے۔تحقیق میں دریافت ہوا کہ الٹرا پراسیس غذاؤں کا استعمال ہارٹ اٹیک کا خطرہ بڑھاتا ہے۔

واضح رہے کہ الٹرا پراسیس غذائیں تیاری کے دوران متعدد بار پراسیس کی جاتی ہیں اور ان میں نمک، چینی اور دیگر مصنوعی اجزا کی مقدار کافی زیادہ ہوتی ہے جبکہ صحت کے لیے مفید غذائی اجزا جیسے فائبر کی مقدار بہت کم ہوتی ہے۔

الٹرا پراسیس غذاؤں میں ڈبل روٹی، فاسٹ فوڈز، مٹھائیاں، ٹافیاں، کیک، نمکین اشیا، بریک فاسٹ سیریلز، چکن اور فش نگٹس، انسٹنٹ نوڈلز، میٹھے مشروبات اور سوڈا وغیرہ شامل ہیں۔

ان غذاؤں کو متعدد دائمی امراض جیسے امراض قلب، کینسر اور دیگر سے منسلک کیا جاتا ہے اور اب نئی تحقیق میں ان کا ایک اور نقصان سامنے آیا ہے

اس تحقیق میں 2019 میں کینیڈا میں امراض قلب کے ہزاروں کیسز کے ڈیٹا کی جانچ پڑتال کی گئی اور دیکھا گیا کہ مریضوں میں ہارٹ اٹیک، فالج اور دیگر امراض قلب کا خطرہ کیوں بڑھتا ہے۔

تحقیق میں دریافت ہوا کہ 23 سے 38 فیصد امراض قلب بشمول ہارٹ اٹیک اور فالج کے کیسز میں الٹرا پراسیس غذاؤں نے کردار ادا کیا۔محققین نے بتایا کہ الٹرا پراسیس غذاؤں کے استعمال میں 20 سے 50 فیصد کمی لانے سے ہر سال امراض قلب کے لاکھوں کیسز کی روک تھام ممکن ہے۔

انہوں نے کہا کہ نتائج سے واضح ہوتا ہے کہ الٹرا پراسیس غذاؤں کے استعمال میں کمی لانے کے لیے اقدامات کیے جانے چاہیے۔واضح رہے کہ الٹرا پراسیس غذاؤں میں نمک کی مقدار کافی زیادہ ہوتی ہے جس سے ہائی بلڈ پریشر کا خطرہ بڑھتا ہے۔

ہائی بلڈ پریشر سے خون کی شریانوں کو نقصان پہنچتا ہے اور ہارٹ اٹیک کا خطرہ بڑھ جاتا ہے۔

اسی طرح ان غذاؤں میں چینی، چکنائی، ٹرانس فیٹ، کیلوریز اور پراسیس اجزا کا استعمال بہت زیادہ ہوتا ہے جو جسمانی صحت کے لیے تباہ کن ہوتا ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے