اپ ڈیٹس
  • 249.00 انڈے فی درجن
  • 353.00 زندہ مرغی
  • 512.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 41.03 قیمت فروخت : 41.10
  • یورو قیمت خرید: 317.92 قیمت فروخت : 318.49
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 194.32 قیمت فروخت : 194.67
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 433500 دس گرام : 371656
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
صحت

40 نئی ادویات قیمتوں کی منظوری کی منتظر، مریضوں کا متبادل ذرائع پر انحصار

20 Jul 2026
20 Jul 2026

(لاہور نیوز) وفاقی حکومت سے منظوری نہ ملنے کے باعث 40 نئی رجسٹرڈ ادویات تاحال مارکیٹ میں دستیاب نہیں ہو سکیں۔

کینسر، ذیابیطس، ہیموفیلیا، پارکنسنز، دل کے امراض اور شدید انفیکشنز کی اہم ادویات قیمتوں کی منظوری کی منتظر ہیں، ان ادویات کی عدم دستیابی سے متعدد مریض غیر رجسٹرڈ، ذاتی درآمد شدہ یا سمگل شدہ ادویات پر انحصار کرنے پر مجبور ہیں۔

وفاقی وزارتِ صحت کی جانب سے کہا گیا ہے کہ معاملہ موجودہ ادویات کی قیمتیں بڑھانے کا نہیں بلکہ نئی رجسٹرڈ ادویات کی قیمتوں کے تعین کا ہے، 35 نئی رجسٹرڈ ادویات کی قیمتوں کی منظوری پہلے ہی دی جا چکی ہے، جبکہ مزید 40 ادویات کی منظوری کیلئے وفاقی حکومت سے رابطہ جاری ہے۔

ڈریپ کے مطابق 40 نئی ادویات کی قیمتوں سے متعلق سفارشات وفاقی حکومت کو بھجوائی جا چکی ہیں، قیمتوں کی حتمی منظوری کے بعد ہی نئی رجسٹرڈ ادویات کی قانونی فروخت ممکن ہو گی۔

ادھر فارما انڈسٹری اور کیمسٹس تنظیموں  نے وفاقی حکومت سے نئی رجسٹرڈ ادویات کی قیمتوں کی فوری منظوری دینے کا مطالبہ کیا ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے