اپ ڈیٹس
  • 241.00 انڈے فی درجن
  • 353.00 زندہ مرغی
  • 512.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 41.07 قیمت فروخت : 41.14
  • یورو قیمت خرید: 318.68 قیمت فروخت : 319.26
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 376.11 قیمت فروخت : 376.78
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 197.84 قیمت فروخت : 198.20
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.01 قیمت فروخت : 74.15
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 75.67 قیمت فروخت : 75.80
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 433500 دس گرام : 371656
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
صحت

خواجہ عمران نذیر کا میاں چنوں ہسپتال کا اچانک دورہ، 10 ڈاکٹرز کی تعیناتی کا اعلان

16 Jul 2026
16 Jul 2026

(لاہور نیوز) صوبائی وزیر صحت خواجہ عمران نذیر نے تحصیل ہیڈکوارٹرز ہسپتال کا اچانک دورہ کیا اور ایمرجنسی، فارمیسی، ایکسرے روم سمیت سروس ڈیلیوری کا تفصیلی جائزہ لیا۔

صوبائی وزیر نے زیر علاج مریضوں اور ان کے لواحقین سے طبی سہولیات کی فراہمی سے متعلق براہ راست معلومات حاصل کیں، خواجہ عمران نذیر  نے تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال کے لیے مزید 10 ڈاکٹرز کی تعیناتی اور جلد سی ٹی سکین مشین فراہم کرنے کا اعلان کیا۔

انہوں نے سویپرز اور سکیورٹی گارڈز کو تین روز میں تنخواہیں دلانے کی یقین دہانی کرائی جبکہ خانیوال میں رواں سال کیتھ لیب قائم کرنے کا بھی اعلان کیا، صوبائی وزیر صحت نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب دور دراز علاقوں میں صحت کی بہترین سہولیات فراہم کر رہی ہیں، سروس ڈیلیوری میں غفلت کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی۔

خواجہ عمران نذیر نے آر ایچ سی تلمبہ کا بھی دورہ کیا اور مریضوں کے رش کے پیش نظر ہسپتال کی اپ گریڈیشن کا اعلان کیا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے