16 Jul 2026
(لاہور نیوز) پنجاب کے سرکاری ٹیچنگ ہسپتالوں میں 44 سپیشلٹیز ڈاکٹرز تیار کرنے کا سلسلہ بند ہو گیا۔
پنجاب کے سرکاری ٹیچنگ ہسپتالوں میں سیکنڈ فیلوشپ کی بندش سنگین بحران اختیار کر گیا، ہر سال سو سے زائد ڈاکٹرز سیکنڈ فیلوشپ میں داخل ہوتے تھے۔پنجاب کے سرکاری ٹیچنگ ہسپتالوں میں ایک ہزار ڈاکٹرز اسوقت بھی سیکنڈ فیلوشپ کر رہے ہیں۔
پیڈز، سرجری، ریڈیالوجی، آنکالوجی کی مختلف سپیشلٹیز میں سیکنڈ فیلوشپ بند کر دی گئی، واسکولر سرجری، یوروگائنی انٹروینشنل کارڈیالوجی سمیت دیگر سپیشلٹیز میں سیکنڈ فیلوشپ بند کی گئی۔
فیلوشپ کی بندش سے بیشتر شعبوں کے ماہر ڈاکٹرز کی کمی پیدا ہونے کا سنگین خدشہ پیدا ہو گیا۔
