اپ ڈیٹس
  • 254.00 انڈے فی درجن
  • 348.00 زندہ مرغی
  • 504.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 41.01 قیمت فروخت : 41.09
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 277.80 قیمت فروخت : 278.30
  • یورو قیمت خرید: 316.87 قیمت فروخت : 317.44
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 371.79 قیمت فروخت : 372.45
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 194.44 قیمت فروخت : 194.79
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 196.94 قیمت فروخت : 197.30
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.70 قیمت فروخت : 1.71
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.01 قیمت فروخت : 74.14
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 75.64 قیمت فروخت : 75.78
  • کویتی دینار قیمت خرید: 902.97 قیمت فروخت : 904.60
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 433500 دس گرام : 371656
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

مون سون فیکٹ شیٹ، گوجرانوالہ میں 142 ملی میٹر بارش ریکارڈ

22 Jul 2026
22 Jul 2026

(لاہور نیوز) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی ہدایات پر پی ڈی ایم اے پنجاب نے مون سون بارشوں اور ممکنہ سیلابی صورتحال سے متعلق فیکٹ شیٹ جاری کر دی۔

ترجمان پی ڈی ایم اے کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران پنجاب کے بیشتر اضلاع میں مون سون بارشیں ریکارڈ کی گئیں، سب سے زیادہ گوجرانوالہ میں 142 ملی میٹر بارش ہوئی، جبکہ سیالکوٹ 139، منڈی بہاؤالدین 138، نارووال 117، حافظ آباد 85، چکوال 70، اوکاڑہ 64، گجرات 49، جھنگ 35، لیہ 33 اور جہلم 32 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔

پی ڈی ایم اے نے آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران بھی پنجاب کے بیشتر اضلاع میں مزید بارشوں کی پیشگوئی کرتے ہوئے ضلعی انتظامیہ کو الرٹ رہنے کی ہدایت کی ہے۔

ڈی جی پی ڈی ایم اے عمر عباس میلہ نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب کی ہدایات پر دریاؤں، ڈیموں اور بیراجوں کی مسلسل نگرانی کی جا رہی ہے، تربیلا ڈیم 57 فیصد، منگلا ڈیم 38 فیصد جبکہ بھاکڑا، تھین اور پونگ ڈیم میں پانی کی سطح تقریباً 30 فیصد ہے۔

ڈی جی پی ڈی ایم اے نے شہریوں سے اپیل کی کہ مون سون کے دوران احتیاطی تدابیر اختیار کریں اور بچوں کو برساتی نالوں، نشیبی علاقوں، دریاؤں اور نہروں میں نہانے کیلئے ہرگز نہ جانے دیں۔

پی ڈی ایم اے کے مطابق رواں سال مون سون بارشوں کے دوران مختلف حادثات میں 8 شہری جاں بحق اور 21 زخمی ہوئے ہیں، زیادہ تر اموات کچے مکانات گرنے اور لینڈ سلائیڈنگ کے باعث ہوئیں۔

ڈی جی پی ڈی ایم اے نے کہا کہ حکومت پنجاب کی پالیسی کے تحت متاثرہ خاندانوں کے نقصانات کا ازالہ کیا جائے گا، جبکہ پی ڈی ایم اے کا کنٹرول روم وزیراعلیٰ پنجاب کی ہدایات کے مطابق 24 گھنٹے، ہفتے کے ساتوں دن صورتحال کی مسلسل نگرانی کر رہا ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے