اپ ڈیٹس
  • 254.00 انڈے فی درجن
  • 348.00 زندہ مرغی
  • 504.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 41.01 قیمت فروخت : 41.09
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 277.80 قیمت فروخت : 278.30
  • یورو قیمت خرید: 316.87 قیمت فروخت : 317.44
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 371.79 قیمت فروخت : 372.45
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 194.44 قیمت فروخت : 194.79
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 196.94 قیمت فروخت : 197.30
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.70 قیمت فروخت : 1.71
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.01 قیمت فروخت : 74.14
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 75.64 قیمت فروخت : 75.78
  • کویتی دینار قیمت خرید: 902.97 قیمت فروخت : 904.60
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 433500 دس گرام : 371656
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

مون سون بارشیں، کمشنر لاہور کی شہریوں کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی اپیل

22 Jul 2026
22 Jul 2026

(لاہور نیوز) کمشنر لاہور نعمان یوسف نے مون سون بارشوں کے پیش نظر شہریوں اور والدین سے احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی اپیل کر دی۔

کمشنر لاہور  نے والدین پر زور دیا کہ وہ اپنے بچوں کو ندی نالوں اور نہروں میں نہانے سے سختی سے روکیں تاکہ کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے بچا جا سکے، بارش کے دوران بجلی کے کھمبوں سے دور رہیں کیونکہ گیلے کھمبے جان لیوا ثابت ہو سکتے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ لیسکو کو ہدایات جاری کر دی گئی ہیں کہ بارش کے دوران اپنی ٹیموں کو مختلف علاقوں میں متحرک رکھا جائے تاکہ بجلی سے متعلق ہنگامی صورتحال پر فوری کارروائی کی جا سکے۔

نعمان یوسف نے شہریوں سے کہا کہ کسی بھی ہنگامی صورتحال کی صورت میں فوری طور پر ضلعی انتظامیہ کے رابطہ نمبرز پر اطلاع دیں تاکہ بروقت امدادی کارروائی یقینی بنائی جا سکے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے