22 Jul 2026
(لاہور نیوز) رائیونڈ کے علاقے کوٹ بابو خان میں بارش کے باعث ایک گھر کی چھت اچانک گر گئی، جس کے نتیجے میں ملبے تلے دب کر ایک شخص جاں بحق جبکہ تین افراد زخمی ہو گئے۔
ریسکیو 1122 کے مطابق اطلاع ملتے ہی امدادی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور ملبے تلے دبے زخمیوں کو نکال کر فوری طور پر قریبی ہسپتال منتقل کر دیا۔ ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ زخمیوں میں ایک بچہ اور ایک خاتون بھی شامل ہیں، جبکہ واقعہ کے بعد امدادی کارروائی مکمل کر لی گئی۔
