اپ ڈیٹس
  • 254.00 انڈے فی درجن
  • 348.00 زندہ مرغی
  • 504.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 41.01 قیمت فروخت : 41.09
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 277.80 قیمت فروخت : 278.30
  • یورو قیمت خرید: 316.87 قیمت فروخت : 317.44
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 371.79 قیمت فروخت : 372.45
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 194.44 قیمت فروخت : 194.79
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 196.94 قیمت فروخت : 197.30
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.70 قیمت فروخت : 1.71
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.01 قیمت فروخت : 74.14
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 75.64 قیمت فروخت : 75.78
  • کویتی دینار قیمت خرید: 902.97 قیمت فروخت : 904.60
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 433500 دس گرام : 371656
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

تین ہفتوں میں 4 لاکھ 64 ہزار سے زائد ڈرائیونگ لائسنس کا اجرا

22 Jul 2026
22 Jul 2026

(لاہور نیوز) ڈی آئی جی ٹریفک پنجاب محمد وقاص نذیر کی ہدایت پر صوبہ بھر میں ڈرائیونگ لائسنس کے اجرا کا عمل مزید تیز کر دیا گیا ہے۔

ترجمان ٹریفک پولیس کے مطابق گزشتہ تین ہفتوں کے دوران 4 لاکھ 64 ہزار سے زائد ڈرائیونگ لائسنس جاری کئے گئے، ایک لاکھ 65 ہزار سے زائد شہریوں نے نئے لرننگ لائسنس حاصل کئے، جبکہ ایک لاکھ 38 ہزار سے زائد افراد کو ریگولر ڈرائیونگ لائسنس جاری کئے گئے، اسی عرصے میں ایک لاکھ 56 ہزار سے زائد شہریوں  نے لرننگ، ریگولر اور انٹرنیشنل ڈرائیونگ لائسنس کی تجدید بھی کروائی۔

ترجمان کے مطابق ایک ہزار سے زائد شہریوں کو گم شدہ ڈرائیونگ لائسنس دوبارہ جاری کئے گئے، جبکہ ڈھائی ہزار سے زائد افراد کو انٹرنیشنل ڈرائیونگ پرمٹ فراہم کئے گئے، اس کے علاوہ 91 ہزار سے زائد شہریوں  نے آن لائن لائسنسنگ سہولیات سے استفادہ کیا، جبکہ 2 لاکھ 80 ہزار سے زائد افراد نے ای ڈرائیونگ لائسنس ڈاؤن لوڈ کیا۔

ڈی آئی جی ٹریفک پنجاب محمد وقاص نذیر  نے کہا کہ بغیر ڈرائیونگ لائسنس گاڑی چلانا قانوناً جرم ہے اور ایسے ڈرائیورز کے خلاف صوبہ بھر میں کریک ڈاؤن جاری ہے، بغیر لائسنس گاڑی چلانے والوں کو جرمانوں سمیت سخت قانونی کارروائی کا سامنا کرنا پڑے گا۔

انہوں  نے مزید کہا کہ پنجاب میں شہریوں کو باقاعدہ تربیت حاصل کرکے ڈرائیونگ کرنے کی ترغیب دی جا رہی ہے، جس کے مثبت نتائج سامنے آ رہے ہیں اور سیکھ کر گاڑی چلانے کے رجحان کے باعث ٹریفک حادثات میں کمی آئی ہے، ٹریفک قوانین کی پابندی ہی محفوظ سفر کی ضمانت ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے