اپ ڈیٹس
  • 251.00 انڈے فی درجن
  • 348.00 زندہ مرغی
  • 504.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 277.90 قیمت فروخت : 278.40
  • یورو قیمت خرید: 317.18 قیمت فروخت : 317.75
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 373.43 قیمت فروخت : 374.11
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 197.39 قیمت فروخت : 197.75
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 433500 دس گرام : 371656
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تفریح

کرکٹر پر ہراسانی کے الزامات کے بعد ماڈل ہما سلیم کا انسٹاگرام اکاؤنٹ اچانک غائب

21 Jul 2026
21 Jul 2026

(ویب ڈیسک) پاکستانی ماڈل اور سوشل میڈیا انفلوئنسر ہما سلیم کا انسٹاگرام اکاؤنٹ ایک قومی کرکٹر پر ہراسانی، دھمکیوں اور ذہنی تشدد کے الزامات عائد کرنے کے محض ایک دن بعد اچانک غائب ہوگیا، جس کے باعث سوشل میڈیا پر مختلف قیاس آرائیاں گردش کرنے لگی ہیں۔

ہما سلیم کی پروفائل کھولنے کی کوشش کرنے والے صارفین کو ’معذرت، یہ صفحہ دستیاب نہیں ہے‘ کا پیغام دکھائی دے رہا ہے۔ تاہم ابھی تک یہ واضح نہیں ہو سکا کہ ان کا اکاؤنٹ انسٹاگرام نے معطل کیا ہے یا انہوں نے خود اسے حذف یا عارضی طور پر غیر فعال کیا ہے۔

یاد رہے کہ ہما سلیم نے چند روز قبل اپنی انسٹاگرام اسٹوریز کے ذریعے ایک بیان جاری کرتے ہوئے ایک نامعلوم قومی کرکٹر پر ہراسانی، دھمکیاں اور ذہنی و جذباتی تشدد جیسے سنگین الزامات لگائے تھے۔ اگرچہ انہوں نے کسی کھلاڑی کا نام ظاہر نہیں کیا، تاہم دعویٰ کیا کہ مذکورہ کرکٹر دو ماہ سے رابطہ منقطع ہونے کے باوجود انہیں مسلسل ہراساں کرتا رہا اور حالیہ دنوں میں مبینہ طور پر دھمکیوں کا سلسلہ بھی شروع کر دیا۔

ماڈل نے اپنے بیان میں کہا تھا کہ وہ طویل عرصے تک ایک مبینہ تشدد پر مبنی تعلق کا حصہ رہیں، مگر خاموش رہنے کے باوجود صورتحال بہتر نہ ہوئی، جس کے بعد انہوں نے عوام کے سامنے آنے کا فیصلہ کیا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے