اپ ڈیٹس
  • 251.00 انڈے فی درجن
  • 348.00 زندہ مرغی
  • 504.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 277.90 قیمت فروخت : 278.40
  • یورو قیمت خرید: 317.18 قیمت فروخت : 317.75
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 373.43 قیمت فروخت : 374.11
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 197.39 قیمت فروخت : 197.75
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 433500 دس گرام : 371656
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تفریح

اداکارہ عائزہ خان کا نیا انداز سوشل میڈیا پر توجہ کا مرکز بن گیا

20 Jul 2026
20 Jul 2026

(لاہورنیوز) پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ عائزہ خان ان دنوں سکاٹ لینڈ میں چھٹیاں گزار رہی ہیں، جہاں سے شیئر کی گئی ان کی نئی تصاویر سوشل میڈیا پر توجہ کا مرکز بن گئیں۔

 

عائزہ خان نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر میوزیم کی سیر کے دوران لی گئی تصاویر شیئر کیں، جن میں وہ بیج رنگ کی سکرٹ اور سپاگیٹی سٹریپ ٹاپ میں نظر آئیں۔

تصاویر وائرل ہونے کے بعد سوشل میڈیا پر صارفین کی آراء تقسیم ہو گئیں، بعض مداحوں نے اداکارہ کے نئے انداز کو سراہا، جبکہ کچھ صارفین نے ان کے لباس پر تنقید بھی کی ہے۔

چند صارفین نے تبصروں میں لکھا ہے کہ عائزہ خان کا یہ نیا انداز پسند نہیں آیا، جبکہ بعض نے کہا کہ ہم انہیں پہلے والے انداز میں زیادہ پسند کرتے تھے۔

دوسری جانب کئی مداحوں نے اداکارہ کے حق میں بھی اظہارِ خیال کرتے ہوئے کہا ہے کہ لباس کا انتخاب ہر فرد کا ذاتی فیصلہ ہے اور اس کا احترام کیا جانا چاہیے۔

واضح رہے کہ عائزہ خان اس وقت ٹیلی وژن سکرین سے کچھ عرصے کے لیے دور ہیں اور اطلاعات کے مطابق وہ جلد ہی اداکار فواد خان کے ساتھ اپنی پہلی فلم کے ذریعے بڑے پردے پر ڈیبیو کرنے والی ہیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے