تفریح
ہانیہ عامر کی عاصم اظہر کے کانسرٹ میں ایک بار پھر شرکت، ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل
19 Jul 2026
19 Jul 2026
(ویب ڈیسک)پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ ہانیہ عامر کی گلوکار عاصم اظہر کے کانسرٹ میں ایک بار پھر شرکت خبروں کی زینت بن گئی۔
حال ہی میں کراچی میں عاصم اظہر اور لیجنڈ گلوکارہ عابدہ پروین کے کانسرٹ کا انعقاد کیا گیا۔کانسرٹ میں بڑی تعداد میں لوگوں نے شرکت کی، تاہم اس دوران اداکارہ ہانیہ کی شرکت توجہ کا مرکز بن گئی، جس کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر بھی کافی وائرل ہورہی ہیں۔
کانسرٹ میں اداکارہ کو سکیورٹی کے ساتھ آتے دیکھا جاسکتا ہے جبکہ انہیں اسٹیج کے قریب بھی کھڑے دیکھا گیا۔اس وائرل ویڈیو کے بعد دونوں اسٹارز کے تعلقات کے دوبارہ جڑنے کی چہ مگوئیاں پھر سے شروع ہو گئی ہیں۔
