اپ ڈیٹس
  • 251.00 انڈے فی درجن
  • 348.00 زندہ مرغی
  • 504.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 277.90 قیمت فروخت : 278.40
  • یورو قیمت خرید: 317.18 قیمت فروخت : 317.75
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 373.43 قیمت فروخت : 374.11
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 197.39 قیمت فروخت : 197.75
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 433500 دس گرام : 371656
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تفریح

محمود اسلم کی ڈانس ریل سوشل میڈیا پر وائرل

20 Jul 2026
20 Jul 2026

(ویب ڈیسک) پاکستان شوبز انڈسٹری کے سینئر اداکار محمود اسلم نے انسٹاگرام پر اپنی ایک منفرد ڈانس ریل شیئر کر کے سوشل میڈیا صارفین کی توجہ حاصل کر لی، جسے مداحوں کی جانب سے بھرپور پذیرائی مل رہی ہے۔

محمود اسلم نے انسٹاگرام پر فرانسیسی گلوکارہ آیا ناکامورا کے مقبول گانے کوپائینز پر ڈانس کرتے ہوئے اپنی ویڈیو شیئر کی، جس میں وہ پُرجوش انداز میں ٹرینڈنگ ڈانس سٹیپس کرتے دکھائی دے رہے ہیں۔

اداکار نے کریم پینٹ اور گہری نیلی شرٹ زیب تن کر کے پراعتماد انداز میں ڈانس کرتے ہوئے یہ پیغام دیا ہے کہ انداز، اعتماد اور جوش کا عمر سے کوئی تعلق نہیں۔

 

ویڈیو کے ساتھ انہوں نے کیپشن میں لکھا ہے No swag gap in this fandom یعنی میرے مداحوں کے درمیان اسٹائل یا اعتماد کا کوئی فرق نہیں، بلکہ سب ایک ہی مثبت توانائی اور جوش کے ساتھ جڑے ہوئے ہیں۔

ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو گئی، جبکہ صارفین نے محمود اسلم کے اعتماد، منفرد انداز اور نوجوانوں جیسی توانائی کی خوب تعریف کی ہے۔

مداحوں کا کہنا ہے کہ محمود اسلم نے جدید سوشل میڈیا ٹرینڈ کو نہایت پُراعتماد اور دلکش انداز میں اپنایا ہے، جس سے ایک بار پھر ثابت ہو گیا کہ ان کی شخصیت اور سکرین پر موجودگی آج بھی پہلے کی طرح متاثر کن ہے۔

واضح رہے کہ محمود اسلم پاکستان کے معروف اور باصلاحیت ٹی وی اداکاروں میں شمار ہوتے ہیں، جنہوں نے کئی دہائیوں پر محیط اپنے کیریئر میں متعدد کامیاب ڈراموں میں یادگار کردار ادا کیے ہیں اور سنجیدہ و مزاحیہ دونوں طرز کے کرداروں میں اپنی منفرد پہچان بنائی ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے