اپ ڈیٹس
  • 249.00 انڈے فی درجن
  • 353.00 زندہ مرغی
  • 512.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 41.03 قیمت فروخت : 41.10
  • یورو قیمت خرید: 317.92 قیمت فروخت : 318.49
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 194.32 قیمت فروخت : 194.67
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 433500 دس گرام : 371656
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تفریح

ڈاکٹر نبیہا کا عمر سے متعلق جھوٹی افواہیں پھیلانے والوں کے خلاف قانونی کارروائی کرنے کا اعلان

19 Jul 2026
19 Jul 2026

(ویب ڈیسک)معروف انٹرنیٹ شخصیت اور ماہرِ نفسیات ڈاکٹر نبیہا علی خان نے اپنی عمر سے متعلق سوشل میڈیا پر گردش کرنے والے دعوؤں کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کی پرانی ویڈیوز اور تصاویر کو غلط سال کے ساتھ شیئر کر کے عوام کو گمراہ کیا جا رہا ہے۔

ایک حالیہ پوڈکاسٹ میں گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر نبیہا علی خان نے افواہوں پر ردعمل دیتے ہوئے کہا، ’’سوشل میڈیا پر وائرل کی جانے والی تصاویر اور ویڈیوز دراصل 2013 اور 2014 میں کوہ نور ٹی وی کے پروگرام 'نجومی' کی ہیں، لیکن انہیں 1995 کی قرار دیا جا رہا ہے۔

 

انہوں نے مزید کہا، ’’یہ لوگ میری عمر کے بارے میں غلط معلومات پھیلا رہے ہیں۔ 1995 میں تو میں بہت چھوٹی تھی۔ 1993 میں میرے والد کا انتقال ہوا اور اس وقت میں دوسری جماعت میں پڑھتی تھی۔ پھر آخر میں 1995 میں اتنی بڑی کیسے ہو سکتی ہوں جتنی ان ویڈیوز میں نظر آرہی ہوں؟‘‘

ڈاکٹر نبیہا علی خان نے مزید کہا کہ پرانی ویڈیوز کو غلط ٹائم لائن کے ساتھ شیئر کرنا افسوسناک ہے اور بعض افراد صرف سوشل میڈیا پر سنسنی پھیلانے کے لیے ایسی جھوٹی معلومات پھیلا رہے ہیں۔

انہوں نے اعلان کیا کہ ان کی عمر سے متعلق غلط معلومات پھیلانے والے سوشل میڈیا پیجز کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی کیونکہ عوام کو گمراہ کرنے اور جھوٹے دعوے کرنے والوں کو جوابدہ ہونا چاہیے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے