اپ ڈیٹس
  • 251.00 انڈے فی درجن
  • 348.00 زندہ مرغی
  • 504.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 277.90 قیمت فروخت : 278.40
  • یورو قیمت خرید: 317.18 قیمت فروخت : 317.75
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 373.43 قیمت فروخت : 374.11
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 197.39 قیمت فروخت : 197.75
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 433500 دس گرام : 371656
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تفریح

ایمان رجب نے خود کو سالار سکندر کا فی میل ورژن قرار دیا

20 Jul 2026
20 Jul 2026

(ویب ڈیسک) پاکستانی یوٹیوبر رجب بٹ کی اہلیہ ایمان رجب نے خود کو عمیرہ احمد کے مشہور ناول ’پیرِ کامل‘ کے مقبول کردار سالار سکندر سے تشبیہ دے کر سوشل میڈیا پر نئی بحث چھیڑ دی۔

ایمان رجب نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم انسٹاگرام پر ایک پوسٹ میں لکھا کہ مجھے سالار سکندر کا فی میل ورژن کہہ سکتے ہیں، کیونکہ میں نے اسے وہ محبت دی ہے جو میں خود اس سے پانا چاہتی ہوں۔

یہ پوسٹ ایسے وقت سامنے آئی ہے جب ایمان رجب اور ان کے شوہر و معروف وی لاگر رجب بٹ، گزشتہ چند ماہ سے علیحدگی کی افواہوں، طلاق کے نوٹس اور صلح کی خبروں کے باعث مسلسل خبروں میں ہیں۔

ایمان کی اس پوسٹ پر سوشل میڈیا صارفین  نے سخت ردعمل دیا، متعدد صارفین کا کہنا تھا کہ سالار سکندر جیسے یادگار ادبی کردار کا اس انداز میں حوالہ دینا مناسب نہیں۔

ایک صارف نے ان پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ سالار سکندر  نے کبھی ایسی بات نہیں کی، جبکہ دوسرے نے اس پورے معاملے کو محض توجہ حاصل کرنے کی کوشش قرار دیا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے