اپ ڈیٹس
  • 238.00 انڈے فی درجن
  • 368.00 زندہ مرغی
  • 533.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 41.05 قیمت فروخت : 41.12
  • یورو قیمت خرید: 317.80 قیمت فروخت : 318.38
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 194.14 قیمت فروخت : 194.49
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 197.85 قیمت فروخت : 198.20
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.02 قیمت فروخت : 74.15
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 75.67 قیمت فروخت : 75.79
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 433500 دس گرام : 371656
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
صحت

پنجاب میں ڈاکٹروں کی ترقیاں ایک بار پھر تعطل کا شکار

15 Jul 2026
15 Jul 2026

(لاہور نیوز) پنجاب میں سینکڑوں سینئر میڈیکل افسران کی گریڈ 19 میں ترقی کا عمل ایک بار پھر تعطل کا شکار ہو گیا، جس کے باعث جنرل اور انتظامی کیڈر سے تعلق رکھنے والے ڈاکٹرز میں شدید بے چینی پائی جا رہی ہے۔

ذرائع کے مطابق 438 سینئر میڈیکل افسران کی ترقی کا کیس صوبائی سلیکشن بورڈ کو بھجوایا گیا تھا تاہم اجلاس سے قبل محکمہ صحت نے فائل واپس منگوا لی، مئی میں افسران سے نئی سالانہ خفیہ رپورٹس (اے سی آرز) بھی طلب کی گئیں، مگر اس کے بعد تاحال کوئی پیش رفت سامنے نہیں آ سکی۔

اعداد و شمار کے مطابق ایڈیشنل پرنسپل میڈیکل آفیسر ( گریڈ 19) کی 2 ہزار 97 نشستیں خالی ہیں لیکن ان پر ترقی کے لیے صرف 438 ڈاکٹرز کا کیس بھی التوا کا شکار ہو گیا۔

ترقیوں میں تاخیر کے باعث دونوں محکمہ صحت میں گریڈ 19 کے افسران کی کمی برقرار ہے، جس کی وجہ سے اہم انتظامی عہدوں پر جونیئر افسران سے کام لیا جا رہا ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے