اپ ڈیٹس
  • 241.00 انڈے فی درجن
  • 353.00 زندہ مرغی
  • 512.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 41.07 قیمت فروخت : 41.14
  • یورو قیمت خرید: 318.68 قیمت فروخت : 319.26
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 376.11 قیمت فروخت : 376.78
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 197.84 قیمت فروخت : 198.20
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.01 قیمت فروخت : 74.15
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 75.67 قیمت فروخت : 75.80
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 433500 دس گرام : 371656
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
صحت

پنجاب کے 9 اضلاع میں پولیو ٹرانزٹ پوائنٹس فعال، 6 لاکھ بچوں کو قطرے پلائے گئے

16 Jul 2026
16 Jul 2026

(لاہور نیوز) پنجاب کے 9 اضلاع میں پولیو کے خلاف حفاظتی اقدامات کے تحت ٹرانزٹ پوائنٹس فعال کر دیے گئے ہیں، جہاں بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلانے کا عمل جاری ہے۔

محکمہ صحت کے مطابق اٹک، بھکر، ڈیرہ غازی خان، لاہور، میانوالی، راولپنڈی، رحیم یار خان، چکوال اور ملتان میں پولیو ٹرانزٹ پوائنٹس قائم کیے گئے ہیں۔ ان 9 اضلاع کے 15 مقامات پر پولیو ٹیمیں اپنی ذمہ داریاں انجام دے رہی ہیں۔

حکام کے مطابق گزشتہ 6 ماہ کے دوران ان ٹرانزٹ پوائنٹس پر 6 لاکھ 12 ہزار بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائے گئے، جبکہ جون کے مہینے میں ایک لاکھ سے زائد بچوں کو پولیو ویکسین کے قطرے دیے گئے۔

محکمہ صحت کا کہنا ہے کہ ٹرانزٹ پوائنٹس کے ذریعے سفر کرنے والے بچوں تک رسائی حاصل کی جا رہی ہے تاکہ کوئی بچہ پولیو سے بچاؤ کی ویکسین سے محروم نہ رہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے