اپ ڈیٹس
  • 245.00 انڈے فی درجن
  • 338.00 زندہ مرغی
  • 490.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 41.00 قیمت فروخت : 41.08
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 277.85 قیمت فروخت : 278.35
  • یورو قیمت خرید: 317.83 قیمت فروخت : 318.40
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 374.15 قیمت فروخت : 374.82
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 194.00 قیمت فروخت : 194.35
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 197.95 قیمت فروخت : 198.30
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.71 قیمت فروخت : 1.71
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.00 قیمت فروخت : 74.13
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 75.65 قیمت فروخت : 75.79
  • کویتی دینار قیمت خرید: 902.99 قیمت فروخت : 904.61
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 433500 دس گرام : 371656
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تفریح

’مجھے تنقید سے فرق نہیں پڑتا‘، نادیہ خان کا ناقدین کو دوٹوک جواب

18 Jul 2026
18 Jul 2026

(ویب ڈیسک)اداکارہ نادیہ خان نے ناقدین کو دوٹوک جواب دیتے ہوئے کہا ہے کہ انہیں اب تنقید سے کوئی فرق نہیں پڑتا۔

ٹی وی پروگرام  میں گفتگو کرتے ہوئے نادیہ خان نے کہا کہ ’’پہلے وائرل ہونا مجھے پریشان کرتا تھا لیکن اب نہیں کرتا، لوگ جو چاہیں کہیں، اب تنقید سے کوئی فرق نہیں پڑتا۔‘‘

نادیہ خان نے اسی دوران ڈراما ’زنجیریں‘ پر مزید تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ’’کہانی میں کئی خامیاں موجود ہیں، مرکزی کردار ’سربلند‘ کا ’بانو‘ کو تلاش نہ کرنا اور دیگر کرداروں سے لاتعلق رہنا کہانی کو غیر منطقی بناتا ہے۔‘‘

انہوں نے مزید کہا کہ ’’ایک اہم منظر میں سجل علی نے بہترین اداکاری کی، تاہم سربلند کا کردار نبھانے والے اداکار کے تاثرات کمزور رہے، جس کی وجہ سے منظر اپنا اثر کھو بیٹھا۔‘‘

واضح رہے کہ نادیہ خان نے ایک نئے ڈرامے ’زنجیریں‘ پر کچھ روز قبل تنقید کی تھی جس کے بعد وہ سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئیں تھیں۔ ساتھ ہی لالی ووڈ کی کئی مشہور شخصیات نے ان پر تنقید بھی کی تھی اور ان کو آڑے ہاتھوں لیا تھا۔

 

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے