اپ ڈیٹس
  • 243.00 انڈے فی درجن
  • 343.00 زندہ مرغی
  • 497.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 41.00 قیمت فروخت : 41.08
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 277.85 قیمت فروخت : 278.35
  • یورو قیمت خرید: 317.83 قیمت فروخت : 318.40
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 374.15 قیمت فروخت : 374.82
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 194.00 قیمت فروخت : 194.35
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 197.95 قیمت فروخت : 198.30
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.71 قیمت فروخت : 1.71
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.00 قیمت فروخت : 74.13
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 75.65 قیمت فروخت : 75.79
  • کویتی دینار قیمت خرید: 902.99 قیمت فروخت : 904.61
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 433500 دس گرام : 371656
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تفریح

گلوکارہ نمرہ مہرہ نے اپنے آئیڈیل شوہر کی خصوصیات بیان کر دیں

17 Jul 2026
17 Jul 2026

(ویب ڈیسک) پاکستانی معروف گلوکارہ نمرہ مہرہ نے اپنے آئیڈیل شوہر کی خصوصیات بیان کر دیں۔

 

حال ہی میں نمرہ مہرہ نے نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں بطور مہمان شرکت کی، جہاں انہوں نے اپنی نجی زندگی اور مستقبل کے حوالے سے کھل کر گفتگو کی۔

گفتگو کے دوران جب نمرہ مہرہ سے ان کے آئیڈیل کے حوالے سے پوچھا گیا تو انہوں نے اپنے مستقبل کے شریکِ حیات کیلئے چند اہم خصوصیات کا ذکر کیا اور کہا کہ ہر خاتون کی طرح میری بھی کچھ ترجیحات ہیں، مادی آسائشوں سے زیادہ شخصیت اور اخلاق کو اہمیت دیتی ہوں۔

ان کا کہنا تھا کہ میرے نزدیک ایک مثالی شریکِ حیات وہ ہے جو نرم مزاج، خوش اخلاق اور شائستہ گفتگو کرنے والا ہو۔

انہوں نے کہا کہ میں اپنے ہونے والے شوہر میں سب سے اہم خوبی یہ دیکھنا چاہتی ہوں کہ وہ مشکل حالات میں تحمل اور بردباری کا مظاہرہ کرے، گھبراہٹ یا اشتعال کا شکار نہ ہو، بلکہ ہر صورتحال کو دانشمندی، سکون اور خوش اخلاقی کے ساتھ سنبھالنے کی صلاحیت رکھتا ہو۔

یاد رہے کہ نمرہ مہرہ نے اپنے فنی سفر کا آغاز مختلف ٹیلی وژن پروگرامز سے کیا، ابتدائی دنوں میں منفرد انداز میں موسیقی پیش کرنے کے باعث توجہ کا مرکز بنیں، گانے ’’ماہیہ وے‘‘ کی کامیابی نے انہیں شہرت کی نئی بلندیوں تک پہنچایا۔

آج کل وہ مختلف ڈراموں کے او ایس ٹی گانے کے ساتھ ساتھ تعلیمی اداروں اور ثقافتی میلوں میں بھی اپنی پرفارمنس سے مداحوں کو محظوظ کر رہی ہیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے