اپ ڈیٹس
  • 249.00 انڈے فی درجن
  • 353.00 زندہ مرغی
  • 512.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 41.03 قیمت فروخت : 41.10
  • یورو قیمت خرید: 317.92 قیمت فروخت : 318.49
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 194.32 قیمت فروخت : 194.67
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 433500 دس گرام : 371656
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
پنجاب گورنمنٹ

محکمہ اینٹی کرپشن پنجاب نے میو ہسپتال کے ایم ایس کو حراست میں لے لیا

20 Jul 2026
20 Jul 2026

(لاہور نیوز) محکمہ اینٹی کرپشن پنجاب نے میو ہسپتال کے میڈیکل سپرنٹنڈنٹ (ایم ایس) ڈاکٹر مدبر ریحان کو اپنی تحویل میں لے لیا ہے۔

ترجمان اینٹی کرپشن کے مطابق میو ہسپتال کے ایم ایس کے خلاف کارروائی ڈاکٹر احمد کمال کی جانب سے دائر درخواست کی بنیاد پر کی گئی۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ میو ہسپتال میں مبینہ کرپشن سے متعلق ایک ویڈیو بھی سامنے آئی تھی، جس کے بعد معاملے کی تحقیقات شروع کی گئیں۔

اینٹی کرپشن حکام کے مطابق ڈاکٹر مدبر ریحان کو انکوائری کے لیے طلب کیا گیا تھا تاہم وہ تحقیقاتی ٹیم کے سامنے پیش نہیں ہوئے جس پر انہیں حراست میں لیا گیا ہے۔

ترجمان نے بتایا کہ مبینہ کرپشن سے متعلق سامنے آنے والی ویڈیو کے حوالے سے تفتیش جاری ہے جبکہ مزید شواہد کی روشنی میں قانونی کارروائی آگے بڑھائی جائے گی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے