اپ ڈیٹس
  • 243.00 انڈے فی درجن
  • 343.00 زندہ مرغی
  • 497.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 41.00 قیمت فروخت : 41.08
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 277.85 قیمت فروخت : 278.35
  • یورو قیمت خرید: 317.83 قیمت فروخت : 318.40
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 374.15 قیمت فروخت : 374.82
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 194.00 قیمت فروخت : 194.35
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 197.95 قیمت فروخت : 198.30
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.71 قیمت فروخت : 1.71
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.00 قیمت فروخت : 74.13
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 75.65 قیمت فروخت : 75.79
  • کویتی دینار قیمت خرید: 902.99 قیمت فروخت : 904.61
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 433500 دس گرام : 371656
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تفریح

پاکستان آتے ہی ایک ماہ میں 6 ای چالان ہو گئے: صنم جنگ

17 Jul 2026
17 Jul 2026

(ویب ڈیسک) پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف میزبان و اداکارہ صنم جنگ نے بتایا ہے کہ مجھے پاکستان آئے ہوئے 1 ماہ ہو گیا ہے اس دوران مجھ پر 6 بار ڈرائیونگ کا جرمانہ لگ چکا ہے اور ایسی چیزوں پر بھی جرمانہ ہوا جو میں نے کی ہی نہیں۔

صنم جنگ نے انسٹاگرام پر شیئر کی گئی ایک ویڈیو میں کراچی میں ای چالان سسٹم کے باعث پیش آنے والے اپنے تجربات بیان کرتے ہوئے کہا کہ ایک ماہ میں 6 جرمانے ہونے پر ان کے والد بھی خاصے ناراض ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ پہلا جرمانہ دورانِ ڈرائیونگ موبائل فون پر بات کرنے کی وجہ سے ہوا، جسے انہوں نے اپنی غلطی تسلیم کرتے ہوئے کہا کہ اس پر جرمانہ بنتا تھا۔

تاہم اداکارہ کے مطابق بعد ازاں ان پر ایسے جرمانے بھی عائد کیے گئے جن کا انہوں نے ارتکاب نہیں کیا، جن میں سیٹ بیلٹ نہ پہننے کا چالان بھی شامل ہے۔

صنم جنگ نے کہا کہ وہ ہمیشہ سیٹ بیلٹ باندھ کر گاڑی چلاتی ہیں، کیونکہ بیرونِ ملک رہنے کے باعث یہ ان کی مستقل عادت بن چکی ہے اور وہ سیٹ بیلٹ لگائے بغیر گاڑی سٹارٹ بھی نہیں کرتیں۔

اداکارہ نے کہا کہ انہیں سمجھ نہیں آ رہی کہ جن کاموں کا انہوں نے ارتکاب ہی نہیں کیا، ان پر بھی جرمانے کیوں کیے جا رہے ہیں، جبکہ اس صورتحال پر انہیں گھر میں ڈانٹ بھی سننا پڑ رہی ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے