اپ ڈیٹس
  • 249.00 انڈے فی درجن
  • 353.00 زندہ مرغی
  • 512.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 41.03 قیمت فروخت : 41.10
  • یورو قیمت خرید: 317.92 قیمت فروخت : 318.49
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 194.32 قیمت فروخت : 194.67
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 433500 دس گرام : 371656
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

مون سون کا نیا سپیل پاکستان میں داخل،لاہورسمیت پنجاب میں بارشوں کا امکان

19 Jul 2026
19 Jul 2026

(لاہور نیوز) صوبائی دارالحکومت سمیت پنجاب کے مختلف علاقوں میں موسم نے ایک بار پھر بدلنا شروع کر دیا ہے، کیونکہ مون سون کا تازہ سلسلہ ملک میں داخل ہو چکا ہے۔

محکمہ موسمیات نے آج صوبے کے بیشتر اضلاع میں کہیں ہلکی اور کہیں موسلادھار بارش کی پیشگوئی کرتے ہوئے شہریوں کو احتیاط برتنے کا مشورہ دیا ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق لاہور میں دن بھر دھوپ اور بادلوں کا سلسلہ جاری رہنے کا امکان ہے، جبکہ دوپہر کے بعد شہر میں ہلکی بارش متوقع ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ لاہور میں کم سے کم درجہ حرارت 31 ڈگری سینٹی گریڈ جبکہ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 39 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچنے کی توقع ہے۔

متوقع بارشوں کے پیش نظر پنجاب ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) نے تمام ضلعی انتظامیہ کو الرٹ جاری کر دیا ہے۔ ادارے نے ہدایت کی ہے کہ نشیبی علاقوں اور حساس مقامات پر پیشگی حفاظتی اقدامات مکمل رکھے جائیں تاکہ کسی بھی ہنگامی صورتحال سے بروقت نمٹا جا سکے۔

دوسری جانب منیجنگ ڈائریکٹر واسا غفران احمد نے بھی لاہور میں بارشوں کے امکان کے باعث تمام آپریشنل عملے کو ہائی الرٹ رہنے کی ہدایت جاری کر دی ہے۔

انہوں نے واضح کیا کہ شہر کی سڑکوں اور نشیبی علاقوں سے بارش کا پانی مکمل طور پر نکالنے تک افسران اور فیلڈ سٹاف اپنی ڈیوٹی پر موجود رہیں گے تاکہ نکاسی آب کا عمل بلا تعطل جاری رکھا جا سکے۔

حکام نے شہریوں کو بھی مشورہ دیا ہے کہ بارش کے دوران غیر ضروری سفر سے گریز کریں اور موسم سے متعلق سرکاری اداروں کی جانب سے جاری ہونے والی تازہ اطلاعات پر نظر رکھیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے