اپ ڈیٹس
  • 245.00 انڈے فی درجن
  • 338.00 زندہ مرغی
  • 490.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 41.00 قیمت فروخت : 41.08
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 277.85 قیمت فروخت : 278.35
  • یورو قیمت خرید: 317.83 قیمت فروخت : 318.40
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 374.15 قیمت فروخت : 374.82
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 194.00 قیمت فروخت : 194.35
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 197.95 قیمت فروخت : 198.30
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.71 قیمت فروخت : 1.71
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.00 قیمت فروخت : 74.13
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 75.65 قیمت فروخت : 75.79
  • کویتی دینار قیمت خرید: 902.99 قیمت فروخت : 904.61
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 433500 دس گرام : 371656
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

ستھرا پنجاب ایجنسی کی صفائی مہم تیز، شہر بھر کے عوامی مقامات پر آپریشن

18 Jul 2026
18 Jul 2026

(لاہور نیوز) ستھرا پنجاب ایجنسی کی جانب سے شہر بھر میں صفائی مہم بھرپور انداز میں جاری ہے، جہاں عوامی مقامات، اہم شاہراہوں اور کمرشل علاقوں میں صفائی اور واشنگ کا عمل مزید تیز کر دیا گیا۔

ترجمان ستھرا پنجاب کے مطابق آپریشن ٹیمیں اوور ہیڈ بریجز، فٹ پاتھ، روڈ ڈیوائیڈرز اور دیگر عوامی مقامات کی صفائی اور واشنگ میں مصروف ہیں، اس کے علاوہ بس سٹاپس، بس ٹرمینلز، ریلوے سٹیشنز اور دیگر عوامی مقامات پر صفائی عملہ تعینات کر دیا گیا ہے تاکہ شہریوں کو صاف ستھرا ماحول فراہم کیا جا سکے۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ شہر کی تمام اہم شاہراہوں اور کمرشل مارکیٹس میں مکینیکل اور مینوئل سویپنگ کا سلسلہ جاری ہے، جبکہ مکینیکل سویپنگ اور واشنگ کی سرگرمیاں دن اور رات دونوں شفٹوں میں انجام دی جا رہی ہیں، مین بلیوارڈز، یو ٹرنز اور سروس لینز پر بھی مینوئل سکریپنگ اور مکینیکل سویپنگ جاری ہے۔

حکام کا کہنا ہے کہ شہر کو صاف ستھرا اور خوبصورت رکھنے کیلئے صفائی آپریشن کو مزید مؤثر بنایا جا رہا ہے، جبکہ عوامی مقامات کی صفائی، حفظانِ صحت اور شہری سہولت کو اولین ترجیح دی جا رہی ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے