اپ ڈیٹس
  • 249.00 انڈے فی درجن
  • 353.00 زندہ مرغی
  • 512.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 41.03 قیمت فروخت : 41.10
  • یورو قیمت خرید: 317.92 قیمت فروخت : 318.49
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 194.32 قیمت فروخت : 194.67
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 433500 دس گرام : 371656
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

ملک کے کئی شہروں میں شدید گرمی کا الرٹ، ہیٹ سٹروک کا خدشہ

18 Jul 2026
18 Jul 2026

(لاہورنیوز) محکمہ موسمیات نے ملک کے مختلف علاقوں میں شدید گرمی اور ہیٹ سٹروک کے خطرے کے پیش نظر الرٹ جاری کر دیا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق پشاور، کوئٹہ، بہاولنگر، ڈی آئی خان اور جوہرآباد میں درجہ حرارت 40 سے 42 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا، جبکہ ان شہروں میں ہیٹ انڈیکس 54 ڈگری سے زائد محسوس کیا جا رہا ہے۔

رپورٹ کے مطابق سرگودھا میں درجہ حرارت 40.5 ڈگری جبکہ محسوس درجہ حرارت 52.8 ڈگری تک پہنچ گیا، گوجرانوالہ اور کوٹ ادو میں محسوس درجہ حرارت 52.5 ڈگری ریکارڈ کیا گیا۔

اوکاڑہ میں درجہ حرارت 40.5 ڈگری اور ہیٹ انڈیکس 51.5 ڈگری، اٹک میں درجہ حرارت 38 ڈگری اور محسوس درجہ حرارت 49.8 ڈگری رہا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق اسلام آباد میں درجہ حرارت 38 ڈگری، محسوس درجہ حرارت 49.2 ڈگری، فیصل آباد میں درجہ حرارت 40 ڈگری اور محسوس درجہ حرارت 48.3 ڈگری ریکارڈ کیا گیا۔

سیالکوٹ میں درجہ حرارت 36 ڈگری جبکہ نمی کا تناسب 58 فیصد، حیدرآباد میں درجہ حرارت 38 ڈگری اور محسوس درجہ حرارت 45.9 ڈگری جبکہ کراچی میں درجہ حرارت 33 ڈگری اور محسوس درجہ حرارت 38.1 ڈگری ریکارڈ کیا گیا۔

محکمہ موسمیات نے خبردار کیا ہے کہ ہیٹ انڈیکس زیادہ ہونے کے باعث ہیٹ اسٹروک کا شدید خطرہ ہے، عوام اور متعلقہ اداروں کو محتاط رہنے اور احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے