اپ ڈیٹس
  • 245.00 انڈے فی درجن
  • 338.00 زندہ مرغی
  • 490.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 41.00 قیمت فروخت : 41.08
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 277.85 قیمت فروخت : 278.35
  • یورو قیمت خرید: 317.83 قیمت فروخت : 318.40
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 374.15 قیمت فروخت : 374.82
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 194.00 قیمت فروخت : 194.35
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 197.95 قیمت فروخت : 198.30
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.71 قیمت فروخت : 1.71
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.00 قیمت فروخت : 74.13
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 75.65 قیمت فروخت : 75.79
  • کویتی دینار قیمت خرید: 902.99 قیمت فروخت : 904.61
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 433500 دس گرام : 371656
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

نواز شریف، مریم نواز انتخابی جلسوں سے خطاب کرینگے، ن لیگ آزاد کشمیر

17 Jul 2026
17 Jul 2026

(لاہور نیوز) پاکستان مسلم لیگ (ن) کی مرکزی قیادت نے آزاد جموں و کشمیر کے عام انتخابات 2026 کے سلسلے میں مظفرآباد میں اہم مشاورتی اجلاس منعقد کیا، جس میں انتخابی حکمت عملی اور میاں محمد نواز شریف کے دورہ آزاد کشمیر اور انتخابی جلسوں کی تیاریوں کا جائزہ لیا گیا۔

اجلاس میں وزیراعظم کے مشیر برائے بین الصوبائی رابطہ رانا ثناء اللہ، وفاقی وزیر امور کشمیر انجینئر امیر مقام، مسلم لیگ (ن) آزاد کشمیر کے صدر شاہ غلام قادر، راجہ محمد فاروق حیدر خان، کیپٹن (ر) محمد صفدر، مرتضیٰ جاوید عباسی، بیرسٹر افتخار گیلانی سمیت پارٹی رہنماؤں، امیدواروں اور کارکنوں نے شرکت کی۔

اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ میاں محمد نواز شریف آزاد کشمیر کے دورے کے دوران مظفرآباد اور میرپور میں دو بڑے انتخابی جلسوں سے خطاب کریں گے جبکہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز بھی دونوں جلسوں میں ان کے ہمراہ شریک ہوں گی۔

اجلاس میں انتخابی مہم مزید تیز کرنے، گھر گھر رابطہ مہم چلانے، کارکنوں کو متحرک کرنے اور جلسوں کے انتظامات کو حتمی شکل دینے پر اتفاق کیا گیا۔

وفاقی وزیر انجینئر امیر مقام نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) آزاد کشمیر میں بھرپور انتخابی مہم چلائے گی، عوامی مسائل کا حل، خطے کی ترقی اور خوشحالی پارٹی کی اولین ترجیح ہے۔

انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کی حکومت نے آزاد کشمیر میں متعدد ترقیاتی منصوبے مکمل کیے، جبکہ وزیراعظم پاکستان نے آزاد کشمیر میں دانش سکولز کے قیام کا اعلان بھی کیا ہے۔

امیر مقام نے بروقت، آزادانہ اور شفاف انتخابات کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ مسلم لیگ (ن) عوامی خدمت اور اپنی کارکردگی کی بنیاد پر 27 جولائی کے انتخابات میں کامیابی حاصل کرے گی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے