اپ ڈیٹس
  • 245.00 انڈے فی درجن
  • 338.00 زندہ مرغی
  • 490.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 41.00 قیمت فروخت : 41.08
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 277.85 قیمت فروخت : 278.35
  • یورو قیمت خرید: 317.83 قیمت فروخت : 318.40
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 374.15 قیمت فروخت : 374.82
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 194.00 قیمت فروخت : 194.35
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 197.95 قیمت فروخت : 198.30
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.71 قیمت فروخت : 1.71
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.00 قیمت فروخت : 74.13
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 75.65 قیمت فروخت : 75.79
  • کویتی دینار قیمت خرید: 902.99 قیمت فروخت : 904.61
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 433500 دس گرام : 371656
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

رشتہ نہ ہونے کی رنجش، لڑکی پر تیزاب پھینکنے والا ملزم گرفتار

18 Jul 2026
18 Jul 2026

(لاہور نیوز) صوبائی دارالحکومت میں رشتہ نہ ہونے کی رنجش کے باعث لڑکی پر تیزاب پھینکنے کا افسوس ناک واقعہ پیش آیا جبکہ پولیس نے ملزم کو گرفتار کرلیا۔

ڈی آئی جی آپریشنز لاہور فیصل کامران کی کھلی کچہری میں متاثرہ لڑکی کی والدہ نے انصاف کےلیے درخواست دی، جس پر ڈی آئی جی آپریشنز نے ایس ایچ او فیکٹری ایریا کو فوری مقدمہ درج کرکے ملزم کی گرفتاری کا حکم دیا۔

پولیس نے تیزاب گردی کے ملزم فہد کو گرفتار کرکے حوالات میں بند کر دیا۔

ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران نے کہا کہ خواتین کے خلاف جرائم ناقابل برداشت ہیں، زیرو ٹالرنس پالیسی کے تحت ہر ملزم کو قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ خواتین کے تحفظ پر کوئی سمجھوتہ نہیں، ظلم کرنے والا ہر ملزم انجام تک پہنچے گا اور لاہور پولیس ہر متاثرہ خاتون کے ساتھ کھڑی ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے