(ویب ڈیسک) آئندہ ہفتے کے لیے ڈیزل اور پٹرول کی قیمت میں بڑے اضافے کا امکان ہے۔
تفصیلات کے مطابق ڈیزل 40 روپے اور پٹرول 10روپے فی لیٹر مہنگا ہونے کا امکان ہے تاہم قیمتوں میں ہونے والے اس اضافے کو قابو میں رکھنے کے لیے حکومت کی جانب سے پٹرولیم لیوی میں کمی کا امکان ہے۔
ایران اور امریکا کے درمیان تازہ کشیدگی کے نتیجے میں عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں اضافے کے باعث آئندہ 15 روزہ جائزے میں ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 18 جولائی سے 40 روپے فی لیٹر تک کا بڑا اضافہ متوقع ہے جب کہ پٹرول کی قیمت میں بھی تقریباً 10 روپے فی لیٹر تک اضافے کا امکان ہے۔
دوسری جانب حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی ذخیرہ اندوزی کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی ہدایت کی ہے۔
علاوہ ازیں نیشنل کمیٹی آن مانیٹرنگ اینڈ کوآرڈینیشن نے بعض بدعنوان مارکیٹ عناصر کی جانب سے پٹرولیم مصنوعات کی ذخیرہ اندوزی کا سخت نوٹس لیتے ہوئے اوگرا کو متعلقہ اور ضروری کارروائیاں کرنے کی ہدایت جاری کر دی ہے۔
