اپ ڈیٹس
  • 241.00 انڈے فی درجن
  • 353.00 زندہ مرغی
  • 512.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 41.07 قیمت فروخت : 41.14
  • یورو قیمت خرید: 318.68 قیمت فروخت : 319.26
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 376.11 قیمت فروخت : 376.78
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 197.84 قیمت فروخت : 198.20
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.01 قیمت فروخت : 74.15
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 75.67 قیمت فروخت : 75.80
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 433500 دس گرام : 371656
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تجارت

محسن نقوی کا بوئنگ ہیڈکوارٹرز کا دورہ، پی آئی اے کیلئے 16 نئے طیاروں پر پیش رفت

16 Jul 2026
16 Jul 2026

(لاہورنیوز) وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے واشنگٹن میں بوئنگ کمپنی کے ہیڈکوارٹرز کا دورہ کیا، اس موقع پر پی آئی اے کی نئی مینجمنٹ کا وفد بھی ان کے ہمراہ تھا۔

محسن نقوی نے بوئنگ گلوبل کے صدر برینڈن نیلسن سے ملاقات کی، جس میں پی آئی اے کے لیے 16 نئے طیاروں کی خریداری سے متعلق اہم پیش رفت ہوئی۔

ملاقات میں پی آئی اے کے لیے 16 نئے طیاروں کی خریداری کے بہترین آپشنز پر تفصیلی بات چیت کی گئی اور بہترین ڈیل کو جلد از جلد حتمی شکل دینے پر اتفاق کیا گیا۔

وفاقی وزیر داخلہ نے پی آئی اے کے لیے نئے طیاروں کی جلد خریداری میں تعاون کی یقین دہانی پر بوئنگ گلوبل کے صدر کا شکریہ ادا کیا اور طیارہ سازی کی صنعت میں بوئنگ کمپنی کے کلیدی کردار کو سراہا۔

 

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے