16 Jul 2026
(لاہور نیوز) نان بائی ایسوسی ایشن اور محکمہ خوراک کے درمیان روٹی کی قیمت پر تنازع برقرار ہے۔
ذرائع کے مطابق محکمہ خوراک کے ساتھ روٹی کی قیمت کے تنازع پر نان بائی ایسوسی ایشن نے ہفتے کو اجلاس طلب کیا ہے جس میں نان روٹی کی نئی قیمت کا اعلان ہو گا۔
نان بائی ایسوسی ایشن کے ذرائع نے بتایا کہ روٹی 25 اور نان 35 روپے کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، اگر زبردستی کی گئی تو تندور بند کر دیں گے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ پنجاب حکومت ابھی تک روٹی نان کی نئی قیمت طے نہیں کر سکی۔
