15 Jul 2026
(لاہورنیوز) پاکستان سٹاک مارکیٹ میں مثبت رجحان کے باعث ایک لاکھ 75 ہزار پوائنٹس کی حد بحال ہوگئی۔
کاروباری ہفتے کے تیسرے روز کاروبار کے آغاز میں سٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی دیکھی گئی، جس کے باعث ہنڈرڈ انڈیکس 3000 سے زائد پوائنٹس بڑھ کر 1 لاکھ 76 ہزار 701 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا۔
ٹریڈنگ کے دوران تیزی کے رجحان میں معمولی کمی ریکارڈ کی گئی جس کے باعث کاروباری روز کے اختتام پر ہنڈرڈ انڈیکس ایک لاکھ 75 ہزار 285 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا۔
یاد رہے کہ گزشتہ روز ٹریڈنگ کے دوران سٹاک ایکسچینج میں مندی کا رجحان برقرار رہا جس کے باعث کاروباری روز کے اختتام پر ہنڈرڈ انڈیکس 6408 پوائنٹس کی کمی کیساتھ ایک لاکھ 73 ہزار 518 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا تھا۔
