اپ ڈیٹس
  • 241.00 انڈے فی درجن
  • 353.00 زندہ مرغی
  • 512.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 41.07 قیمت فروخت : 41.14
  • یورو قیمت خرید: 318.68 قیمت فروخت : 319.26
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 376.11 قیمت فروخت : 376.78
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 197.84 قیمت فروخت : 198.20
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.01 قیمت فروخت : 74.15
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 75.67 قیمت فروخت : 75.80
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 433500 دس گرام : 371656
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

بجلی چوری کی روک تھام: ٹرانسفارمرز پر سکیننگ میٹرز کی تنصیب شروع

16 Jul 2026
16 Jul 2026

(ویب ڈیسک) لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی (لیسکو) نے بجلی چوری کی روک تھام کیلئے ہائی لائن لاسز والے علاقوں کے ٹرانسفارمرز پر سکیننگ میٹرز کی تنصیب کا آغاز کر دیا۔

لیسکو  نے متعلقہ دفاتر کو ہدایت کی ہے کہ رواں ماہ کے دوران مقررہ اہداف کے مطابق سکیننگ میٹرز کی تنصیب مکمل کی جائے۔

حکام کے مطابق سکیننگ میٹرز کے ذریعے ٹرانسفارمر سے منسلک تمام کنکشنز کے استعمال شدہ یونٹس کا مجموعی ریڈنگ سے موازنہ کیا جائے گا، جس سے بجلی چوری کی بروقت نشاندہی ممکن ہو سکے گی۔

لیسکو کا کہنا ہے کہ اگر سکیننگ میٹر کی ریڈنگ کنکشنز کی مجموعی ریڈنگ سے زیادہ ہوئی تو بجلی چوری کا سراغ لگایا جائے گا، جبکہ اس نظام کے ذریعے ٹرانسفارمرز سے منسلک کنکشنز کی مسلسل نگرانی بھی کی جا سکے گی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے