اپ ڈیٹس
  • 238.00 انڈے فی درجن
  • 368.00 زندہ مرغی
  • 533.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 41.05 قیمت فروخت : 41.12
  • یورو قیمت خرید: 317.80 قیمت فروخت : 318.38
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 194.14 قیمت فروخت : 194.49
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 197.85 قیمت فروخت : 198.20
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.02 قیمت فروخت : 74.15
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 75.67 قیمت فروخت : 75.79
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 433500 دس گرام : 371656
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

وزیراعلیٰ پنجاب کا بیوٹیفکیشن منصوبے میں ناقص میٹریل کے استعمال کا نوٹس

16 Jul 2026
16 Jul 2026

(لاہور نیوز) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے بیوٹیفکیشن منصوبے میں مبینہ طور پر ناقص میٹریل کے استعمال کا نوٹس لیتے ہوئے متعلقہ حکام سے فوری رپورٹ طلب کر لی۔

وزیراعلیٰ نے بارش کے باعث ٹوبہ ٹیک سنگھ کے ایک بازار میں نصب کنوپی ٹوٹنے کے واقعے پر شدید برہمی کا اظہار کیا، انہوں  نے واقعے کی وجوہات اور ذمہ داروں کے تعین کیلئے فوری تحقیقات کی ہدایت جاری کی۔

مریم نواز  نے چیف سیکرٹری پنجاب زاہد اختر زمان کو واقعے کی انکوائری کرانے اور جامع رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ سرکاری منصوبوں میں معیاری تعمیراتی میٹریل کا استعمال ہر صورت یقینی بنایا جائے۔

وزیراعلیٰ  نے واضح کیا کہ عوامی منصوبوں میں غفلت، ناقص تعمیراتی کام یا معیار پر سمجھوتہ کسی صورت قابل قبول نہیں، اور ذمہ دار عناصر کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے