اپ ڈیٹس
  • 241.00 انڈے فی درجن
  • 353.00 زندہ مرغی
  • 512.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 41.07 قیمت فروخت : 41.14
  • یورو قیمت خرید: 318.68 قیمت فروخت : 319.26
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 376.11 قیمت فروخت : 376.78
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 197.84 قیمت فروخت : 198.20
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.01 قیمت فروخت : 74.15
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 75.67 قیمت فروخت : 75.80
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 433500 دس گرام : 371656
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

حبس بڑھنے لگی، لاہور سمیت محتلف شہروں میں گرج چمک کیساتھ بارش کا امکان

16 Jul 2026
16 Jul 2026

(لاہور نیوز) باغوں کے شہر لاہور میں حبس اور گھٹن کی شدت بڑھنے لگی ، اس صورتحال میں سورج کی تیز دھوپ نے گرمی کے احساس میں مزید اضافہ کر دیا ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق شہر کا موجودہ درجہ حرارت 33 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے، جبکہ آج زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 39 اور کم سے کم 31 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنے کا امکان ہے۔

اعداد و شمار کے مطابق شہر میں ہواؤں کی رفتار صرف 3 کلومیٹر فی گھنٹہ ریکارڈ کی گئی، جس کے باعث گرمی اور حبس کی شدت میں کمی نہیں آ سکی۔ دوسری جانب ہوا میں نمی کا تناسب 60 فیصد ہونے سے شہریوں کو معمول سے زیادہ گھٹن اور شدید حبس کا سامنا ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آج پنجاب کے مختلف علاقوں لاہور، منڈی بہاؤالدین، گوجرانوالہ، گجرات، قصور، شیخوپورہ، ساہیوال، سیالکوٹ، نارووال، فیصل آباد، جھنگ اور اوکاڑہ میں بارش متوقع ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے