اپ ڈیٹس
  • 238.00 انڈے فی درجن
  • 368.00 زندہ مرغی
  • 533.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 41.05 قیمت فروخت : 41.12
  • یورو قیمت خرید: 317.80 قیمت فروخت : 318.38
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 194.14 قیمت فروخت : 194.49
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 197.85 قیمت فروخت : 198.20
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.02 قیمت فروخت : 74.15
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 75.67 قیمت فروخت : 75.79
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 433500 دس گرام : 371656
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

مون سون شجرکاری مہم کا آغاز، شہریوں کو مفت پودے فراہم کئے جائیں گے

15 Jul 2026
15 Jul 2026

(لاہور نیوز) پارکس اینڈ ہارٹیکلچر اتھارٹی (پی ایچ اے) نے مون سون شجرکاری مہم کا باقاعدہ آغاز کر دیا۔

مہم کا افتتاح چیف سیکرٹری پنجاب زاہد اختر زمان نے سول سیکرٹریٹ میں پودا لگا کر کیا، افتتاحی تقریب میں سابق ایم ڈی پی ایچ اے راجہ منصور احمد سمیت دیگر افسران بھی موجود تھے، اس موقع پر شہریوں کو زیادہ سے زیادہ شجرکاری کی ترغیب دینے کیلئے نئی سہولتوں کا بھی اعلان کیا گیا۔

پی ایچ اے کے مطابق مون سون شجرکاری مہم کے تحت شہری اب صرف ایک فون کال پر اپنے لئے مفت پودے بک کروا سکیں گے، اس مقصد کیلئے پی ایچ اے کی آفیشل ہیلپ لائن 1399 فعال کر دی گئی ہے، جہاں کال کر کے پودوں کی بکنگ کرائی جا سکتی ہے۔

حکام کے مطابق ہر شہری کو مہم کے تحت دو پودے بلا معاوضہ فراہم کئے جائیں گے، شہریوں کو پودے حاصل کرنے کیلئے کہیں جانے کی ضرورت نہیں ہو گی، کیونکہ پی ایچ اے کا عملہ گھر پہنچ کر نہ صرف پودے فراہم کرے گا بلکہ ان کی شجرکاری بھی کرے گا۔

پی ایچ اے کا کہنا ہے کہ اس اقدام کا مقصد شہریوں کی زیادہ سے زیادہ شرکت کو یقینی بنانا، شجرکاری کے فروغ اور ماحول کو سرسبز بنانے کی حکومتی مہم کو کامیاب بنانا ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے