اپ ڈیٹس
  • 235.00 انڈے فی درجن
  • 348.00 زندہ مرغی
  • 504.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 40.97 قیمت فروخت : 41.04
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 277.90 قیمت فروخت : 278.40
  • یورو قیمت خرید: 316.64 قیمت فروخت : 317.21
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 371.34 قیمت فروخت : 372.01
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 192.65 قیمت فروخت : 192.99
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 196.66 قیمت فروخت : 197.02
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.01 قیمت فروخت : 74.14
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 75.66 قیمت فروخت : 75.80
  • کویتی دینار قیمت خرید: 903.15 قیمت فروخت : 904.78
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 433500 دس گرام : 371656
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تجارت

سرکاری گندم کے ذخائر کا اجراء، آٹا اور روٹی کی قیمتیں مستحکم رکھنے کا فیصلہ

14 Jul 2026
14 Jul 2026

(لاہور نیوز) پنجاب حکومت نے صوبے میں گندم، آٹے اور روٹی کی قیمتوں کو مستحکم رکھنے کیلئے سرکاری گندم کے ذخائر کا اجرا شروع کر دیا۔

محکمہ خوراک کے مطابق سرکاری گندم فلور ملوں کو 3 ہزار 800 روپے فی 40 کلوگرام کے نرخ پر فراہم کی جا رہی ہے۔

ڈی جی فوڈ پنجاب امجد حفیظ نے بتایا کہ سرکاری گندم کے اجرا کا مقصد مارکیٹ میں گندم اور آٹے کی وافر دستیابی یقینی بنانا اور قیمتوں کو قابو میں رکھنا ہے، وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ گندم کے نرخ میں بتدریج کمی لائی جائے گی تاکہ آٹا اور گندم عام شہریوں اور غریب طبقات کی دسترس میں رہیں۔

انہوں نے بتایا کہ پاسکو کی ایک ملین میٹرک ٹن گندم حکومت پنجاب کو منتقل کی جا رہی ہے، جس کا مقصد صوبے میں گندم کے ذخائر کو مزید مستحکم کرنا اور عوامی ضروریات کے مطابق وافر دستیابی یقینی بنانا ہے۔

ڈی جی فوڈ پنجاب کے مطابق سرکاری ذخائر کا اجرا ایک مربوط حکمت عملی کے تحت جاری رکھا جائے گا جبکہ مارکیٹ میں گندم اور آٹے کی قیمتوں کی مسلسل نگرانی بھی کی جا رہی ہے۔

انہوں نے خبردار کیا کہ صوبے میں آٹے اور گندم کی مصنوعی قلت پیدا کرنے والے عناصر کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی، محکمہ خوراک عوام کو مناسب نرخوں پر آٹے اور گندم کی فراہمی یقینی بنانے کیلئے تمام اقدامات کر رہا ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے